ماں شریک ماموں سے پردہ کا حکم یعنی دادی نے دو شادیاں کی تھیں۔ اس کے ایک شوہر سے میرے ماموں ہے ،اور دوسرے شوہر سے میری والد ه ہے ،تو کیا اس سے پردہ کرنا لازم ہے؟
والدہ کا ماں شریک بھائی بھی شرعا محرم ہوتا ہے، اس لیے بھائی کے لیے والدہ کے ماں شریک بھائی سے پردہ کرنا لازم نہیں۔
وفي الهندية: (القسم الأول المحرمات بالنسب) (إلى قوله) وبنات الأخت فهن محرمات نكاحا ووطئا ودواعيه على التأبيد أھ (الباب الثالث في بيان المحرمات، ج: 1، ص: 273، ط: مكتبة ماجدية)
وفي التاتارخانية: والأخت حرام وهي على ثلاثة أصناف: أختك لأبيك، وأمك وأختك لأبيك، وأختك لأمك، وكذلك بناتهن وإن سفلت اهـ (كتاب النكاح، أسباب التحريم، ج: 4، ص: 47، ط: مكتبة زكريا ديوبند)