ایمان

کافر ہوکیا؟کے جواب میں "ہاں "کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
91272
| تاریخ :
2026-01-22
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

کافر ہوکیا؟کے جواب میں "ہاں "کہنے کا حکم

السلام علیکم، جناب مفتی صاحب!
میری بیوی کو میں نے دوسری شادی کے بارے میں کہا تو بیوی نے کہا کہ نہیں ،
میں نے کہا کہ دینی مسئلہ نہیں مانتی ، تو جواب دیا کہ نہیں
تو میرے منہ سے نکل گیا کہ کافر ہو کیا ؟
تو اسنے جواب دیا کہ ہا ں ۔
اب سوال یہ ہے کہ ان لفظوں سے نکاح پر کیا اثر پڑےگا اور کیا وہ مسلمان رہی یا نہیں ؟؟؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں شوہر کے ساتھ سوال و جواب کے دوران بیوی کا یہ کہنا کہ "ہاں میں کافر ہوں" انتہائی نا مناسب اور سنگین کلمہ ہے، تاہم چونکہ اس نے مذکور کلمہ احکام شرعیہ سے ناواقفیت کی بنیاد پر کہا ہے اور مقصود اسلام کا انکار نہیں ، چنانچہ اس کی وجہ سے اگرچہ اس پر کفر کا حکم نہیں لگے گا ، تاہم اس پر ندامت کے ساتھ بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لیے ا س قسم کے کلمات ادا کرنے سے احتراز لازم ہے ، جبکہ شوہر کو بھی چاہیے کہ آئندہ اس طرح کی باتیں کرنے سے اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في التاترخانية: وفي الينابيع: قال أبو حنيفة رضي الله عنه : لا يكون الكفر كفراً حتى يعقد عليه القلب(كتاب أحكام المرتدين، الفصل الأول في اجراء كلمة الكفر، ج: ٧، ص: ٢٨٢، مط: رشيدية)
وفيه أيضا: وما كان خطأ من الألفاظ ولا توجب الكفر فقائله مؤمن على حاله ولا يؤمر بتجديد النكاح ولكن يؤمر بالاستغفار والرجوع عن ذلك والله اعلم (كتاب أحكام المرتدين، الفصل الأول في اجراء كلمة الكفر، ج: ٧، ص: ٢٨٤، مط: رشيدية)
وفي البحر الرائق: والحاصل أن من تكلم بكلمة الكفر هازلا أو لاعبا كفر عند الكل ولا اعتبار باعتقاده كما صرح به قاضي خان في فتاويه ‌ومن ‌تكلم ‌بها مخطئا أو مكرها لا يكفر عند الكل.(باب أحكام المرتدين، ج: ٥، ص: ١٣٤، مط: دار الكتاب الأسلامي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91272کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات