خلع

فون میسیج کے ذریعے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90799
| تاریخ :
2026-01-11
معاملات / احکام طلاق / خلع

فون میسیج کے ذریعے طلاق کا حکم

السلام عليكم
عرض یہ کرنا ہے کہ ایک لڑکی کا نکاح اپنے رشتے داروں میں ہوتا ہے اور نکاح کے بعد بغیر رخصتی کے اور میاں بیوی کے حقیقی ملاپ کے بغیر اس لڑکی کا شوہر امریکہ چلا جاتا ہے ،لڑکی کےگھر والوں کا یہ کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر امریکہ سے وقت بے وقت اپنی بیوی کو فون کر تا تھا اور اگر لڑکی اپنے شوہر سے بات نہ کرے تو اس کا شوہر گالم گلوچ کرتا تھا ،اس کے علاوہ لڑکی کےگھر والوں کے علم میں یہ بات بھی آئی تھی کہ اس لڑکی کے شوہر کا کردار بھی ٹھیک نہیں ہے اور اس کے امریکہ میں اور بھی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں نے نکاح کے 6 مہینے کے بعد ہی عدالت کے ذریعے یکطرفہ خلع حاصل کر لیا تھا(یعنی لڑکی کا شوہر نہ تو عدالت میں حاضر ہوا اور نہ ہی فون کے ذریعے اس عدالتی کارروائی کا حصہ بنا )۔
لڑکی کا پورے دعوےسے یہ بھی کہنا ہے لڑکے نے لڑکی کو یہ بھی بتایا ہے کہ لڑکے کا امریکہ میں اور لڑکیوں کے ساتھ بھی جسمانی تعلق ہے اور اس لڑکے نے ایک بار کسی بات پے کال پہ گالیاں دیں تو لڑکی نے کال کاٹ دی جس پہ لڑکے نے میسج پہ 3 بار لکھا طلاق طلاق طلاق، جس پہ لڑکی نے اپنے اور لڑکے کے گھر والوں کو بتایا تو لڑکے والوں نے بات ٹال دی کہ ایسے طلاق نہیں ہوتی اور اس کے بعد لڑکی نے خلع لینے کے لیے اپنے گھر والوں سے کہا ۔ جب لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے خلع کے کاغذات لڑکے کے گھر بھیج دیے گئے اور میسج بھی، لیکن لڑکے کا کہنا یہ تھا کہ میں طلاق اس لیے نہیں دوں گا تاکہ تم لوگ دھکے کھاؤ اور پھر عدالت نے خلع دے دیا۔ اس بات کو 5 سال سے زیادہ ہو گیا ہے اور اس پورے وقت میں لڑکا نہ پاکستان آیا نہ لڑکی کو اپنایا، نہ ہی حق مہر ادا کیا ،نہ ہی کوئی خرچہ ادا کیا۔
لڑکا ابھی کہیں اور شادی کر چکا ہے اور اس کی اولاد بھی ہے۔ لڑکی کے پاس کوئی صورت نہیں اس رشتہ میں اور لڑکی کو کہیں شادی کی حاجت بھی ہے۔برائے مہربانی ہماری رہنمائی کریں کہ کیا شریعت کی روشنی میں اب اس لڑکی کا دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق اگر نکاح کے بعد لڑکی اور اس کے شوہر کے درمیان خلوتِ صحیحہ نہ ہوئی ہو اور اس سے قبل اس نے میسج پے تین طلاقیں لکھ کر بھیج دی ہو ں تو ایسی صورت میں لڑکی پر صرف ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوگیا ہے اور بقیہ طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئیں، اور چونکہ رخصتی اور خلوت صحیحہ سےقبل ہی طلاق ہوگئی ہے اس لئے آدھے حق مہر کی ادائیگی شوہر پر لازم ہوگی،اور اگر نکاح کے بعد میاں بیوی کے درمیان خلوتِ صحیحہ ہوچکی ہو تو ایسی صورت میں لڑکی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے اور اس صورت میں لڑکی پورے حق مہر کی حقدار ہوگی ،بہر صورت طلاق واقع ہونے کے بعد لڑکی کو بذریعہ عدالت خلع لینے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے بغیر وہ شرعا ًکسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق،(ج:٣،ص:٢٨٤)
و فى الهندية:إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة وقعت واحدة كذا في الهداية."(ج:١،ص:٣٧٣)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90799کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات