نماز قصر

ملازمت کی جگہ پندرہ دن سے چند گھنٹے قبل تک قیام کرنے سے نماز میں قصر لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
90687
| تاریخ :
2026-01-07
عبادات / نماز / نماز قصر

ملازمت کی جگہ پندرہ دن سے چند گھنٹے قبل تک قیام کرنے سے نماز میں قصر لازم ہوگی؟

میں تقریباً صبح 7 بجے اپنے گھر سے نوکری کے لئے جاتا ہوں اور پندرہویں دن تقریباً 5 بجے تک واپسی ہو جاتی ہے، کیا میں اپنی ڈیوٹی کے دوران پوری نماز ادا کروں یا قصر نماز ادا کروں؟ راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی مسافر کے مقیم بننے کیلئے مکمل پندرہ دن یعنی پندرہ دن اور پندرہ راتیں قیام کی نیت شرط ہے،اگر ایک ساعت بھی مکمل پندرہ دن سے کم کی نیت ہو ،تو ایسا شخص پھر مقیم شمار نہیں ہوگا اور نماز قصر ہی ادا کریگا ، لہذا صورت مسؤلہ میں اگر سائل کے گھر اور نوکری کی جگہ کے درمیان شرعی مسافت کے بقدر فاصلہ ہے (جو کہ 48میل یعنی سوا ستتر کلو میٹر بنتا ہے )اورپندرہویں دن ختم ہونے سے پہلے سائل وہاں سے نکل جاتا ہے اور سائل نے ایک بار بھی ملازمت کی جگہ پر مکمل پندرہ دن قیام کی نیت نہ کی ہو ،تو ایسی صورت میں مکمل پندرہ دن سے کم قیام کی نیت کی وجہ سے سائل مسافر شمار ہوگا، اور انفرادی نماز ادا کرتے وقت اس کے ذمہ پوری نماز پڑھنے کے بجائے قصر کرنا لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: ولا بد للمسافر من قصد مسافة مقدرة بثلاثة أيام حتى يترخص برخصة المسافرين وإلا لا يترخص أبدا الخ (کتاب الصلاۃ، ‌‌الباب الخامس عشر في صلاة المسافر ج: ،1 ص: 139،مط: دارالفکر بیروت)
وفیھا ایضاً: ولا يصير مسافرا بالنية حتى يخرج ويصير مقيما بمجرد النية الخ(الباب الخامس عشر في صلاة المسافر ج: 1،ص: 139،مط: دارالفکربیروت)
و فی الدر المختار: ولو لموضع طریقان لاحدھما مدۃ السفر والاخر اقل قصر فی الاول لا فی الثانی الخ (باب صلاۃ المسافر ج: 2، ص: 123، مط: بیروت )
و فی ردالمحتار: (فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (قوله في أقل منه) ظاهره ولو بساعة واحدة وهذا شروع في محترز ما تقدم الخ (باب صلاۃ المسافر، ج: 2،ص: 125،مط: بیروت )
و فی مختصر القدوری : ومن خرج مسافرا صلى وكعتين إذا فارق بيوت المصر ‌ولا ‌يزال ‌على ‌حكم ‌السفر حتى ينوي الإقامة في بلد خمسة عشر يوما فصاعدا فيلزمه الإتمام وإن نوى الإقامة أقل من ذلك لم يتم الخ (باب صلاۃ المسافر، ج: 1،ص: 38،مط: دارالکتب العلمیة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90687کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • تبلیغی جماعت کا دورانِ تشکیل قصر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات