شرکت و مضاربت

کسی کو گاڑی خرید کر دینے اور آمدن میں شرکت کا حکم

فتوی نمبر :
90413
| تاریخ :
2025-12-31
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کسی کو گاڑی خرید کر دینے اور آمدن میں شرکت کا حکم

گاڑی میں پیسے لگائے ہیں 40 لاکھ، فریق اول اور فریق ثانی مہینے کے بعد جو بھی ہوگا نفع ہو یا نقصان دونوں برابر شریک ہیں، سال کا ایگریمنٹ ہے، نہ فریق اول مانگ سکتا ہے، نہ فریق دوئم دے سکتا ہے، اور سال بعد اماؤنٹ پورا آئے گا۔
نوٹ ! ایک شخص نے گاڑی خرید کر دوسرے آدمی کو دے دی ہے، جو بطور ڈرائیور یہ گاڑی چلائے گا اور جو منافع یا نقصان ہوگا وہ آدھا آدھا ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اپنی گاڑی کسی شخص کو کسی عوض کے بدلے چلانے کے لیے دینا شرعاً اجارہ کہلاتا ہے، اور اجارہ کے صحیح ہونے کے لیے یہ شرط ہے کہ اجرت متعین اور معلوم ہو۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں گاڑی چلانے کے عوض چلانے والے (ڈرائیور)کونفع و نقصان میں برابر کا شریک بنانا اجرت مجہول ہونے اور گاڑی چلانے پر آدھے نقصان کی ذمہ داری ڈالنےکی وجہ سے اجارہ فاسد ہے۔لہذافریقین پر اس کو فسخ (ختم) کرنا لازم وضروری ہے۔
البتہ اس معاملے کو جائز بنانے کی یہ صورت اختیار کی جا سکتی ہے کہ نفع و نقصان مکمل طور پر گاڑی کے مالک کا ہو اور گاڑی چلانے والے (ڈرائیور) کے لیے ماہانہ یا یومیہ متعین اجرت مقرر کر لی جائے، تو اس صورت میں یہ اجارہ شرعاً درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (تفسد الإجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكل ما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) كجهالة مأجور أو أجرة أو مدة أو عمل، وكشرط طعام عبد وعلف دابة ومرمة الدار أو مغارمها وعشر أو خراج أو مؤنة رد، أشباه. الخ
وفی رد المحتار : تحت : (قوله ومرمة الدار أو مغارمها) قال في البحر: وفي الخلاصة معزياً إلى الأصل: لو استأجر داراً على أن يعمرها ويعطي نوائبها تفسد؛ لأنه شرط مخالف لمقتضى العقد اهـ. فعلم بهذا أن ما يقع في زماننا من إجارة أرض الوقف بأجرة معلومة على أن المغارم وكلفة الكاشف على المستأجر أو على أن الجرف على المستأجر فاسد كما لايخفى اهـ. أقول: وهو الواقع في زماننا، ولكن تارةً يكتب في الحجة بصريح الشرط فيقول الكاتب: على أن ما ينوب المأجور من النوائب ونحوها كالدك وكري الأنهار على المستأجر، وتارةً يقول: وتوافقا على أن ما ينوب إلخ. والظاهر أن الكل مفسد؛ لأنه معروف بينهم وإن لم يذكر، والمعروف كالمشروط، تأمل. اھ (كتاب الإجارة، ج: 6، ص: 46، ط: سعيد)۔
وفی الھندیۃ : وأما شرائط الصحة فكثيرة....منها أن يكون رأس المال دراهم أو دنانير عند أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله تعالى وعند محمد رحمه الله تعالى أو فلوسا رائجة حتى إذا كان رأس مال المضاربة ما سوى الدراهم والدنانير والفلوس الرائجة لم تجز المضاربة إجماعا.... ولا تجوز بالذهب والفضة إذا لم تكن مضروبة في رواية الأصل. (كتاب المضاربة، الباب الاول في تفسيرها وشرائطها، وركنها، ج: 4، ص: 286، ط: ماجدیۃ)ـ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90413کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات