کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک پلاٹ میں چار بھائی برابر شریک ہیں اور ان میں سے تین بھائی اس پلاٹ کی تعمیر چوتھے بھائی کو اطلاع دیے بغیر اور بنامشورے سے تعمیر کر دیتے ہیں اور حال یہ ہے کہ چوتھا فریق بھائی جو حصہ دار ہے، وہ کرائے پر رہتا ہے، اب چونکہ تعمیر ہو چکی ہے اور چوتھا فریق بھائی بوجوہ ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا، فقط دو مطالبات ہیں 1:اپنے حصہ کے بقدر پلاٹ کی قیمت دے دی جائے ؟ (جس پر تینوں فریق حصے دار بھائی ایک سال بعد ادائیگی اس وقت کے ریٹ کے مطابق کرنے کا کہتے ہیں ) 2:ایک سال تک اپنا جو کرایا چوتھا فریق بھائی ادا کرے گا، اس کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟ براہِ کرم راہنمائی فرما دیں جزاکم اللہ
صورت مسئولہ میں چوتھا بھائی مذکورتعمیرکے باوجودپلاٹ میں موجودہ مارکیٹ ویلیوکے مطابق اپنے شرعی حصے کی قیمت کا فوری حقدارہے۔لہذا بھائیوں کا یہ کہنا کہ ایک سال بعد یا کسی مقررہ وقت پر قیمت ادا کی جائےگی ، یہ صرف اس وقت جائز ہوگا ،جب چوتھے بھائی کی رضامندی شامل ہو ،ورنہ وہ تقسیم کے وقت مارکیٹ ریٹ کے مطابق اپنے حصہ کےمطالبہ کا حقدار ہوگا۔
جہاں تک رہائش اور کرایہ کا تعلق ہے، چوتھا بھائی جس جگہ رہائش اختیار کر رہا ہے، وہاں کا کرایہ اس کی ذاتی ذمہ داری ہے۔ شریک بھائیوں سے اس کا کرایہ وصول کرنے یا ادا کرنے کی کوئی شرعی ذمہ داری نہیں ہوگی ،چنانچہ ان سے اپنی ذاتی رہائش کے کرایہ کی ادائیگی کامطالبہ کرناشرعاًجائزنہیں ،جس سے احترازچاہیے۔البتہ جب تک پلاٹ میں سے اپنا حصہ لینے پر کوئی بات طے نہ ہوجائے، اس وقت تک اپنے حصہ کے بقدر پلاٹ کا کرایہ بھائیوں سے وصول کیا جاسکتاہے۔
کما فی الشامیۃ: (وكل) من شركاء الملك (أجنبي) في الإمتناع عن تصرف مضر (في مال صاحبه) لعدم تضمنها الوكالة. الخ( کتاب الشرکة، ج:4 ص:300 ط: سعید)
وفی الھندیۃ:و لايجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بأمره، وكل واحد منهما كالأجنبي في نصيب صاحبه. الخ( كتاب الشركة، ج:1 ص:301 ط: ماجدیۃ)
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0