عقیقہ

عقیقہ کن کن دنوں میں کرسکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
90188
| تاریخ :
2025-12-21
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / عقیقہ

عقیقہ کن کن دنوں میں کرسکتے ہیں؟

بچے کا عقیقہ کن کن دنوں میں کر سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب اور پسندیدہ ہے، تاہم اگر کسی عذر کی وجہ سے ساتویں دن عقیقہ نہ کر سکے تو چودھویں (14) دن، اور اگر اس دن بھی ممکن نہ ہو تو اکیسویں (21) دن بھی کیا جا سکتا ہے، اگر بالفرض ان میں سے کسی بھی دن عقیقہ نہ کر سکے تو زندگی میں کسی بھی وقت عقیقہ کرنے کی گنجائش ہے، البتہ جب بھی عقیقہ کیا جائے،تو ساتویں دن کا لحاظ رکھا جائے، یعنی جس دن پیدائش ہوئی ہو، اس سے ایک دن پہلے عقیقہ کیا جائے،مثلاً اگر پیدائش جمعہ کے دن ہوئی ہو تو جمعرات کے دن عقیقہ کیا جائے، باقی دنوں کا بھی اسی طرح حکم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاء السنن ’’ أنها إن لم تذبح في السابع ذبحت في الرابع عشر، وإلا ففي الحادي والعشرین، ثم هکذا في الأسابیع‘‘. (17/117، باب العقیقہ، ط: ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ)-
و فی الفتاویٰ الهندیة: العقیقة عن الغلام وعن الجاریة، وهي ذبح شاة في سابع الولادة وضیافة الناس وحلق شعره مباحة لا سنة ولا واجبة، کذا في وجیز الکردري''، (الباب الثاني والعشرون في تسمیة الأولاد ۵؍۳۶۲ رشیدیه)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90188کی تصدیق کریں
0     172
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لڑکے کا عقیقہ دو بکروں کے بجائے ایک بکرے کا کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • بچوں کے بڑے ہوجانے کے بعد سب کا ایک ساتھ عقیقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • محرم میں عقیقہ کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بڑی عمر میں اپنا عقیقہ خود کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • عقیقہ جس دن ہو اسی دن نومولود کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا عقیقہ ہر شخص پر لازم ہے ؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا چھ سال کی عمر میں بچہ کا عقیقہ کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • 23 سال کی عمر میں عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بچے کا عقیقہ کس پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کرنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا غریب شخص پر عقیقہ کرنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کے جانور کے لئے کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ میں لڑکے اور لڑکی کے حصوں میں فرق کی وجہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کن کن دنوں میں کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • ساتویں دن کے بعد عقیقہ کب تک کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • نومولود کے انتقال کے بعد اس کا عقیقہ کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات