کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

غیرمسلم ممالک سے در آمدشدہ گوشت کا حکم

فتوی نمبر :
89095
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

غیرمسلم ممالک سے در آمدشدہ گوشت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس گوشت (مرغی /گائے) کا کیا حکم ہے جو غیر مسلم (یہود/ نصاری) ممالک سے درآمدکیا جاتاہے ،اسی طرح اس گوشت کا حکم بھی بتائیں جواپنے ملک کےکسی خطےمیں تیار ہوتی ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ گوشت میں اصل حرمت ہے،لہذا جب تک حلت ثابت نہ ہو،گوشت کو حلال نہیں کہاجائے گا اور اس کا استعمال بھی جائز نہیں ہوگا۔تاہم مسلمانوں کے ملک میں ملنے والےگوشت اورغیرمسلم ممالک سےدرآمدشدہ گوشت کے حکم میں فرق ہے،مسلمانوں کے ملک میں جب تک غیر مسلم کاذبیحہ ہونے یامسلمان کے جان بوجھ کر تسمیہ چھوڑنے کایقینی علم نہ ہو، اس وقت تک مسلمان ملک کا ذبیحہ حلال ہے،جبکہ غیر مسلم ممالک، خصوصاً یہود و نصاریٰ کے ممالک سے درآمد شدہ گوشت کے بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ اگر وہ گوشت کسی مستند اور معتبر حلال سرٹیفائڈ ادارے سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہو، یا معتبر ذرائع سے یقینی طور پر معلوم ہو جائے کہ ذبیحہ کسی مسلمان نے شرعی طریقے کے مطابق ذبح کیا ہے،یعنی تسمیہ پڑھا گیا، رگیں صحیح طور پر کاٹی گئیں، اور سارا عمل اسلامی طریقہ پر ہواتو ایسا گوشت شرعاً حلال اور اس کا استعمال جائز ہے۔لیکن اگرحلال سرٹیفکیٹ نہ ہو،یاسرٹیفکیٹ دینے والا ادارہ ہی غیر معتبر ہو،یاذبح کرنے والے کے مسلمان نہ ہونے، تسمیہ نہ پڑھنے، یا صحیح طریقہ پر ذبح نہ کرنےکا شبہ ہو،یا مشینی ذبح یا بجلی کےجھٹکے سے مارے جانے کامروجہ طریقہ استعمال ہونے کاغالب گمان ہو ،جیسا کہ ان ممالک میں عام ہے،تو ایسی صورت میں چونکہ گوشت کی اصل حرمت ہے، جب تک حلت ثابت نہ ہو، لہٰذا اس قسم کا مشکوک گوشت حلال نہیں ہوگا اور اس کا استعمال بھی جائز نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى :{وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ} [الأنعام: 121]
وقال تعالی ایضا: {وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَكُمْ}(المائدة:5)
وفي صحيح البخاري: عن عدي بن حاتم، قال: قلت: يا رسول الله، إني أرسل كلبي وأسمي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «إذا أرسلت كلبك وسميت، فأخذ فقتل فأكل فلا تأكل، فإنما أمسك على نفسه» قلت: إني أرسل كلبي، أجد معه كلبا آخر، لا أدري أيهما أخذه؟ فقال: «لا تأكل، فإنما سميت على كلبك ولم تسم على غيره الخ (کتاب الذبائح والصید،ح5484،ج7،ص 88،ط:السلطانیۃ مصر)۔
و في الهداية قال: "وذبيحة المسلم والكتابي حلال" لما تلونا. ولقوله تعالى: {وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَكُمْ} [المائدة:5] الخ(کتاب الذبائح،ج4،ص346،ط:دار احیاء التراث العربی)۔
و في الدر المختار: (ويقبل قول كافر) ولو مجوسيا (قال اشتريت اللحم من كتابي فيحل أو قال) اشتريته (من مجوسي فيحرم) ولا يرده بقول الواحد وأصله أن خبر الكافر مقبول بالإجماع في المعاملات لا في الديانات وعليه يحمل قول الكنز ويقبل قول الكافر في الحل والحرمة يعني الحاصلين في ضمن المعاملات لا مطلق الحل والحرمة كما توهمه الزيلعي الخ( کتاب الحظر والاباحۃ،ج6،ص345،ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ:(ومنها)أن يكون مسلما أو كتابيا فلا تؤكل ذبيحة أهل الشرك والمرتد؛ لأنه لا يقر على الدين الذي انتقل إليه،(الی قولہ) فإن انتقل الكتابي إلى دين غير أهل الكتاب من الكفرة لا تؤكل ذبيحته، ولو انتقل غير الكتابي من الكفرة إلى دين أهل الكتاب تؤكل ذبيحته، والأصل فيه أنه ينظر إلى حاله ودينه وقت ذبحه دون ما سواه، وهذا أصل أصحابنا أن من انتقل من ملة من الكفر إلى ملة يقر بها يجعل كأنه من أهل تلك الملة من الأصل، والمولود بين كتابي وغير كتابي تؤكل ذبيحته أيهما كان الكتابي الأب أو الأم عندنا،(کتاب الذبائح،الباب الأول في ركن الذبح وشرائطه وحكمه وأنواعه، ج5، ص285،ط: ماجدیۃ)۔
‌‌ وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:الذبح أو الذكاة أو التذكية لغة: القطع أو الشق وإزهاق الحيوان. واصطلاحاً: يختلف بحسب الواجب قطعه في كل مذهب. فعند الحنفية والمالكية: هو فري العروق، والعروق التي تقطع في الذكاة أربعة: الحلقوم، والمريء، والودجان ومحله ما بين الَّلبة والَّلحيين (عظمي الحنك)، لقول النبي صلى الله عليه وسلم: «الذكاة: ما بين الَّلبة والِّلحيةالخ( الباب التاسع: الذبائح والصید، الفصل الاول‌،تعريف ‌الذبح وحكمه شرعا، ج4،ص2758،ط:دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89095کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات