سلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ
حضرت پوچھنا یہ تھا کہ سانپ کھانا حلال ہے یا حرام؟ حرام ہے تو کیوں حرام ہے یعنی کیا کوئی صریح نص موجود ہے؟ میں نے ایک فتوی پڑھا کہ سانپ کا تیل ناپاک ہے تو اس کی بھی وجہ پوچھنی تھی کہ کیا کوئی صریح نص ہے یا اجتہاد سے اس کو حرام کہا گیا؟
واضح ہو کہ ہرچیز کی حرمت اورحلت کے لیے براہ راست قرآن وسنت کی صریح نصوص کا ہونا ضروری نہیں، بلکہ حشرات الارض باجماع امت خبائث میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز اورحرام ہے اور سانپ بھی حشرات الارض ہی کا ایک قسم ہے،بلکہ ایک حدیث میں شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسےماردینے کا حکم دیاہے اور اس پر اجروثواب بھی ذکر فرمایاہے۔ اس لیے سانپ کا کھانا شرعاناجائز اور حرام ہے،(طبرانی ، مجمع الزوائد،الجامع لاحکام القرآن)
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0