(۱) بلی اگر کسی برتن میں منہ ڈال دے جس میں پانی یا دودھ یا کوئی اور کھانے کی چیز موجود ہو تو برتن یا کھانے کی اشیاء حلال ہیں یا حرام؟ کیا برتن بعد میں کام آسکتا ہے؟
(۲) کتا اگر کسی برتن میں منہ ڈال دے جس میں پانی یا دودھ یا کوئی اور کھانے کی چیز موجود ہو تو برتن یا کھانے کی اشیاء حلال ہیں یا حرام؟ کیا برتن بعد میں کام آسکتا ہے؟
(۳) پالتو طوطا، یا کبوتر جو پنجرے سےباہر رہتے ہیں گھر میں اگر کسی برتن میں منہ ڈال دیں جس میں پانی یا دودھ یا کوئی اور کھانے کی چیز موجود ہو تو برتن یا کھانے کی اشیاء حلال یا ہیں یا حرام؟ کیا برتن بعد میں کام آسکتا ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔ شکریہ
کسی برتن میں اگر دودھ یا پانی وغیرہ موجود ہو اور اس میں کتے نے منہ ڈال کر جھوٹا کردیا ہو تو ایسی صورت میں برتن میں موجود دودھ پانی وغیرہ کا استعمال جائز نہیں، البتہ برتن کو تین مرتبہ دھوکر پاک کرنے کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ طوطے، کبوتر، یا کسی اور حلال پرندے نے اگر برتن میں چونچ ڈال دی ہو تو ایسی صورت میں برتن میں موجود کھانے پینے کی اشیاء اور برتن کا استعمال جائز اور درست ہے، اور اگر بلی نے برتن کو جھوٹا کیا ہو تو ایسی صورت میں اگرچہ اس میں موجود، دودھ، پانی وغیرہ استعمال کیا جاسکتا ہے مگر بہتر اور افضل یہ ہے کہ اسے استعمال نہ کیا جائے۔
کما فی سنن ابی داؤد: عن داود بن صالح بن دینار التمار، عن أمہ، أن مولاتہا أرسلتہا بہریسۃ إلی عائشۃ رضی اللہ عنہا، فوجدتہا تصلی، فأشارت إلی أن ضعیہا، فجاءت ہرۃ، فأکلت منہا، فلما انصرفت أکلت من حیث أکلت من حیث أکلت الہرۃ، فقالت: إن رسول اللہ ﷺ قال: ’’إنہا لیست بنجس إنما ہی من الطوافین علیکم‘‘۔ وقد رأیت رسول اللہ ﷺ یتوضأ بفضلہا۔ (ج۱، ص۱۲)
وفی سنن الترمذی: عن کبشۃ بنت کعب بن مالک وکانت عند ابن أبی قتادۃ، أن أبا قتادۃ دخل علیہا، قالت: سکبت لہ وضوءا، قالت: فجاءت ہرۃ تشرب، فأصغی لہا الإناء حتی شربت، قالت کبشۃ: فرآنی أنظر إلیہ، فقال: أتعجبین یا بنت أخی؟ فقلت: نعم، فقال: إن رسول اللہ ﷺ قال: إنہا لیست بنجس، إنما ہی من الطوافین علیکم، أو الطوافات۔ (ج۱، ص۱۴)۔
وفی الدر المختار: (و) سؤر (خنزیر وکلب وسباع بہائم) ومنہ الہرۃ البریۃ (وشارب خمر فور شربہا) ولو شاربہ طویلا لا یستوعبہ اللسان فنجس ولو بعد زمان (وہرۃ فور أکل فأرۃ نجس) مغلظ (و) سؤر ہرۃ (ودجاجۃ مخلاۃ) وإبل وبقر جلالۃ، فالاحسن ترک دجاجۃ لیعم الابل والبقر والغنم قہستانی (وسباع طیر) لم یعلم ربہا طہارۃ منقارہا (وسوا کن بیوت) طاہر للضرورۃ (مکروہ) تنزیہا۔ اھـ (ج۱، ص)۔ واللہ اعلم بالصواب
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0