کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

فتوی نمبر :
31180
| تاریخ :
2017-07-22
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

السلام علیکم! حضرت سوال یہ ہے مجھے کسی دوست کے پاس جانا ہوا تو اس نے مجھے شیزان جوس پیش کیا اور وہ میں نے پی لیا ، جبکہ وہ قادیانی پروڈکس ہے اور مجھے معلوم تھا، لیکن انکار نہ کرسکا اور پی لیا ، بعد میں اس کو بھی اور خود کو بھی نہ پینے کی تلقین کی۔ حضرت کیا اس عمل سے میرے ایمان پر کچھ اثر تو نہیں پڑا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ مصنوعات میں سے کسی چیز کو صرف اس وجہ سے ناجائز نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کسی غیرمسلم کمپنی کی تیار شدہ ہے، بلکہ ناجائز ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ غیر مسلم کمپنی اپنی مصنوعات کی آمدنی کا ایک بہت بڑا حصہ مخصوص طریقے سے ایک خاص مشن کے تحت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اور ان کو نقصان پہنچانے میں صرف کرتی ہے، اس طرح شیزان فیکٹری کی مصنوعات کی آمدنی کا ایک بہت بڑا حصہ بھی قادیانیت کی تبلیغ اور مسلمانوں کو مرتد بنانے اور اسلام اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچانے میں صرف ہوتا ہے، اس کے علاوہ شیزان فیکٹری مرزائیوں کو سالانہ لاکھوں روپے قادیانیت کی نشرواشاعت کے لیے دیتی ہے، اگر یہ باتیں درست ہیں تو ایسی صورت میں شیزان کی مصنوعات میں سے کسی چیز کا خریدنا ، بیچنا اور استعمال میں لانا مسلمانوں کے لیے جائز نہیں۔
البتہ اگر کسی نے مروت میں جیسا کہ سائل نے کیا شیزان کمپنی کی مصنوعات خریدیں اور بیچیں، اور استعمال کیں تو اس کا ایمان تو باقی رہےگا، مگر اعانت علی المعصیۃ ہونے کی وجہ سے سخت گنہگار ہوگا، جس پر توبہ و استغفار اور آئندہ کے لیے اس سے اجتناب لازمی اور ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: { وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ} [المائدة: 2]
وفی الدر المختار: ولو أهدى لمسلم ولم يرد تعظيم اليوم بل جرى على عادة الناس لا يكفر وينبغي أن يفعله قبله أو بعده نفيا للشبهة اھ(6/ 754) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سراج احمد فضل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 31180کی تصدیق کریں
0     2272
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات