سود

ایزی پیسہ سے لون لے کر سود دینے سے کمپنی گناہ گار ہوگی؟

فتوی نمبر :
88529
| تاریخ :
2025-11-02
معاملات / مالی معاوضات / سود

ایزی پیسہ سے لون لے کر سود دینے سے کمپنی گناہ گار ہوگی؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی شخص ایزی پیسہ سے مجبوراً لون لے لیں اور واپسی پر وہ اضافی رقم لیتے ہیں اس بارے میں پوچھنا یہ تھا کہ اس میں لینے والا بھی گناہ گار ہو گا کیا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور ایپ(ایزی پیسہ) انتظامیہ چونکہ قرض پر سروسز چارج کے نام سے اضافی رقم وصول کرتی ‏ہے،جو سودی معاملہ ہونے کی وجہ سےشرعاً ناجائز اور حرام ہے،لہٰذا مذکور ایپ کے ذریعے قرض لیناجائز نہیں، جس سےلینے اور دینے والا دونوں گنہگار ہوں گے ،لہذا ایسے معاملہ سے اجتناب لازم ‏ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن :﴿اَلَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ َحَلَّ اللہُ الْبَیۡعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا﴾ (سورۃ البقرۃ ، آیت: 275))
و فیہ ایضا :﴿یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَذَرُوۡا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ فَاِنۡ لَّمْ تَفْعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرْبٍ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ﴾۔(سورۃ البقرۃ : آیت: 278۔ 279)
وفی البنایہ: وقد«‎نهى الرسول - عليه السلام - عن قرض جر نفعا‎» ‎ش : الحديث ‏رواه علي - رضي الله عنه (کتاب الربا ،ج: 8،ص: 493)-‏‏‎
و فی شكاة المصابيح و عن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا لاتظلموا ألا لايحل مال امرئ
إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى( باب الغصب والعارية،ج:2،ص:889،ط:المكتبالاسلامي)
و فی صحیح مسلم : عن جابر رضی اللہ تعالی عنہ قال :’’ لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله ‘‘۔ (، کتاب البیوع،ج:3، ص: 1219،حدیث:1598، م:دار احیاء التراث العربی بیروت)
و فی المعجم الأوسط:ان رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم قال”ومن أكل درهما من ربا فهو مثل ثلاث وثلاثين زنية، ومن نبت لحمه من السحت فالنار أولى به ۔( ج:3، ص: 211، م: دار الحرمین ، قاھرہ)
و فی رد المحتار :‏‎ ‎‏(كلّ قرض جرّ نفعًا حرام) أي إذا كان مشروطًا كما علم مما نقله عن ‏البحر اھ(کتاب الربا ،ج: 5ص: 166، م: سعید)‏-
و فی اعلاء السنن :قال ابن المنذر: أجمعوا على أن المسلف إذا شرط على المستسلف زیادة أو ھدیة فأسلف على ذلك إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا".، (باب کل قرض جرّ منفعة، کتاب الحوالة،ج:۱۴،ص:۴۱۳ ط: إدارۃ القرآن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88529کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات