کیا پنشن کی رقم نیشنل سیونگ کے پنشن اسکیم میں رکھنا اور ماہانہ منافع لینا درست اور جائز ہے؟ شریعت میں یہ ماہانہ منافع لینا درست ہے؟ پی بی آئی اکاؤنٹ میں کٹوتی بھی کوئی نہیں ہوتی۔
واضح ہو کہ مذکور نیشنل سیونگ اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم چونکہ فقہی لحاظ سے قرض ہوتی ہے، اور قرض پر ہر قسم کا مشروط یا معروف نفع لینا شرعاً سود ہے، لہذا سائل کے لئے مذکور اکاؤنٹ میں رقم رکھوا کر اس پر ماہانہ نفع لینا شرعاً جائز نہیں، بلکہ سود ہونے کی بناء پر حرام اور گناہِ کبیرہ ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔
كما قال اللہ تعالى: واحل الله البيع و حرم الربوا (البقرة: 275)۔
وفی تکملۃ فتح الملھم : عن جابر قال: لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال :ھم سواء الخ (باب لعن آکل الربا وموکله ، ج: 1 ، ص: 619 ، ط: دارالعلوم کراچی)ـ
وفي البحر الرائق: ولا يجوز قرض جر نفعا بأن أقرضه دراهم مكسرة بشرط رد صحيحة (الی قولہ) فان قضاه أجود بلا شرط جاز الخ (باب المرابحۃ والتولیۃ ، ج: 6 ، ص: 122 ط: رشیدیۃ)۔
وفي الدر المختار: القرض بالشرط حرام والشرط لغو (إلى قوله) كل قرض جر نفعاً حرام الخ
وفي رد المحتار : تحت : (قوله كل قرض جر نفعا حرام ) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر الخ (فصل فی القرض ، ج: 5 ، ص: 166 ، ط: سعید)۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1