شرکت و مضاربت

بلڈنگ میں شرکت کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
86571
| تاریخ :
2025-09-24
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

بلڈنگ میں شرکت کی ایک صورت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسائل کے بارے میں:
زید نے مثلا ایک بلڈنگ کرایہ پر لی ، اس نے اس کی تقسیم و تزئین وغیرہ پر تقریبا ایک لاکھ ریال خرچ کیا،یا صرف چیک اور سرکاری کاغذاتِ پر خرچ کیا،اب وہ اس کے منافع کو ببچنا چاہتا ہے، جس کی صورت یہ ہے کہ اس نے مثلا عمر سے کہا کہ اس کے کرایہ سے ملنے والا فائدہ ہر ماہ مبلغ دس ہزار ریال کم و بیش آتاہے، آپ مجھے 50 ہزار ریال دیجئے اور اس بلڈنگ کے منافع اور خسارے میں ایک سال کے لیے برابر کے شریک ہوجائیے، کیا یہ معاملہ درست ہے؟
2۔ دوسری صورت اسی معاملے کی یہ ہے کہ طرفین نے اتفاق کیا کہ جو مبلغ 50 ہزار ریال عمر دے گا اس کا یہ راس مال محفوظ رہے گا جس کا مطالبہ وہ کسی بھی وقت زید سے کر کے لے سکتا ہے اور اس وقت تک ماہانہ اس کے حصے میں جو نصف فائدہ آئے گا وہ اسے وصول کرے گا،اور اپنا راس المال واپس لینے کی صورت میں اسی مہینے اس کا معاملہ ختم ہو جائے گا۔
3۔ تیسری صورت بجائے کرایہ کے منافع کی شرکت کے عمر نے زید کی فیکٹری سے ہونے والے منافع میں شرکت کی، اور اس میں یہ شرط طرفین کے درمیان طے پائی کہ جب تک عمر کا راس المال زید کے پاس رہے گا اسے مثلا 10 فیصد فائدہ اس کو ملتا رہے گا، اور راس المال اس کا محفوظ رہے گا جس ماہ وہ راس المال واپس لے گا اس مہینے سے اس کو اس کا نفع نہیں ملے گا، کیا یہ تینوں صورتیں جائز ہیں، اگر نہیں تو آسان اور بہتر صورت کیا اختیار کی جا سکتی ہے۔
اورواضح ہوکہ ان سب صورتوں میں اگر عمر یہ شرط لگائے کہ وہ نقصان میں شریک نہ ہوگا اور زید بھی اس پر راضی ہو جائے تو کیا یہ معاملہ درست ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئوله ميں اگر زيد نے مذكره بلڈنگ ميں تزيين و أرائش كا كام كركےاس كو كرايه پر دينے كے لئے تيار كيا هو تو ايسي صورت ميں چونكه اس كي ملكيت ميں فقط اس بلڈنگ كے منافع سے فائده اٹھانے كا حق هے كوئي عين نهيں ، جسے وه كسي شريك كے هاتھ فروخت كركے اس سے رقم وصول كرلے،اس لئے سوال ميں ذكركرده تينوں صورتيں شرعاّ جائز نهيں ،كيونكه يه قرض پر نفع حاصل كرنا هے ،اس لئے اس طرح معامله كرنے سے اجتناب لازم هے ،البته اگر مالك كي جانب سے بلڈںگ كا كوئي حصه آگے کرایہ پر دينے کی ممانعت نه هو تو ايسي صورت ميں بلڈنگ كا مخصوص حصه كرايه پر ديکر كرايه يكمشت وصول كرسكتا هے ،ليكن اس صورت ميں كرايه پر دئے هوئے حصے كو استعمال كا حق (دوسرے نمبر پر)كرايه پر لينے والے کو حاصل هوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

الدر المختار (6 / 28):
(وله السكنى بنفسه وإسكان غيره بإجارة وغيرها) وكذا كل ما لا يختلف بالمستعمل يبطل التقييد؛ لأنه غير مفيد، بخلاف ما يختلف به كما سيجيء، ولو آجر بأكثر تصدق بالفضل إلا في مسألتين: إذا آجرها بخلاف الجنس أو أصلح فيها شيئا،
حاشية ابن عابدين
قوله أو أصلح فيها شيئا) بأن جصصها أو فعل فيها مسناة وكذا كل عمل قائم؛ لأن الزيادة بمقابلة ما زاد من عنده حملا لأمره على الصلاح كما في المبسوط والكنس ليس بإصلاح وإن كرى النهر قال الخصاف تطيب وقال أبو علي النسفي أصحابنا مترددون وبرفع التراب لا تطيب وإن تيسرت الزراعة ولو استأجر بيتين صفقة واحدة وزاد في أحدهما يؤجرهما بأكثر ولو صفقتين فلا خلاصة ملخصا.
الدر المختار (6 / 30):
(و) تصح إجارة أرض (للبناء والغرس) وسائر الانتفاعات كطبخ آجر وخزف ومقيلا ومراحا حتى تلزم الأجرة بالتسليم أمكن زراعتها أم لا بحر (فإن مضت المدة قلعهما وسلمها فارغة) لعدم نهايتهما (إلا أن يغرم له المؤجر قيمته) أي البناء والغرس (مقلوعا) بأن تقوم الأرض بهما وبدونهما فيضمن ما بينهما اختيار (ويتملكه) بالنصب عطفا على " يغرم "؛ لأن فيه نظرا لهما.
قال في البحر: وهذا الاستثناء من لزوم القلع على المستأجر، فأفاد أنه لا يلزمه القلع لو رضي المؤجر بدفع القيمة لكن إن كانت تنقص بتملكها جبرا على المستأجر وإلا فبرضاه (أو يرضى) المؤجر عطفا على " يغرم " (بتركه) أي البناء والغرس (فيكون البناء والغرس لهذا والأرض لهذا) وهذا الترك إن بأجر فإجارة وإلا فإعارة، فلهما أن يؤاجراهما لثالث ويقتسما الأجر على قيمة الأرض بلا بناء وعلى قيمة البناء بلا أرض، فيأخذ كل حصته مجتبى.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد افنان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86571کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • عسکری لائف ونڈو تکافل کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
Related Topics متعلقه موضوعات