شرکت و مضاربت

ایک شریک کا دوسرے پر شک کی بنیاد پر مدعی بننے کا حکم

فتوی نمبر :
85756
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

ایک شریک کا دوسرے پر شک کی بنیاد پر مدعی بننے کا حکم

دو آدمیوں نے (الف اور ب) مل کر ایک زمین خریدی، الف نے پانچ لاکھ روپے اور ب نے بھی رقم دی ۔ اور ایک سو پچاس کنال زمین لے لی، جبکہ الف کو کہا گیا کہ یہ زمین سات ہزار روپے کنال کے حساب سے خریدی گئی، گو کہ الف کو اس وقت شک ہوا، لیکن الف نے تحقیق نہیں کی کسی وجہ سے ۔ اب ب کے مرنے کے بعد معلوم ہوا کہ زمین پچاس ہزار روپے کنال خریدی گئی تھی، (غالباً پانچ ہزار روپے لکھنے کے بجائے پچاس ہزار روپے لکھ دیا ہے=مترجم)
کیا اب الف دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے؟ خیال رہے کہ اب زمین الف اور ب کے ورثاء میں تقسیم کی جائےگی، یہ وضاحت فرمائیں کہ اب الف، زمین کو پانچ ہزار کے حساب سے تقسیم کرے یا سات ہزار روپے کے حساب سے تقسیم کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب زمین سات ہزار فی کنا ل خریدی گئی اور دونوں شرکاء نے اس پر رضامندی ظاہر کر دی تو اب تقسیم بھی اسی حساب سے ہوگی، البتہ " بیِّنہ "سے اگر اس سے زیادہ یا کم میں خریداری ثابت ہوجائے ، تو اس کے مطابق بھی عمل درآمد ہوگا ، ورنہ شخص مذکور مسمی " الف" کو محض شکوک وشبہات کی بناء پر بغیر بیّنہ شرعیہ کے اس قسم کے دعویٰ سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (شك فيما يدعى عليه ينبغي أن يرضي خصمه ولا يحلف) تحرزا عن الوقوع في الحرام الخ (5/550)۔
وفی شرح المجلة: الیقین لایزول بالشك الخ (1/18)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85756کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات