معاشی اسکیمز

رجسٹریشن فیس دے اشتہار دیکھنے کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
85755
| تاریخ :
2025-08-31
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

رجسٹریشن فیس دے اشتہار دیکھنے کی آمدن کا حکم

السلام وعلیکم
جناب اعلی۔
میں ایک آن لائن کمپنی کے لیے کام کرتا ہوں۔ جہاں میں نے اپنا سیکیورٹی ڈپازٹ ( قابل واپسی) رکھوا کر اکاؤنٹ کھلوایا ہے۔ کمپنی مجھے روزانہ کا کام دیتی ہے جس کے عوض مجھے روزانہ کی اجرت ملتی ہے۔ جس دن میں اپنا کام پورا نہ کر سکوں تو مجھے اجرت نہیں ملتی۔ براۓ مہربانی اس پر روشنی ڈالیں کہ کیا میرا یہاں سے کمایا گیا پیسہ حلال ہے یا حرام؟ والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنے کام کی تفصیل اور طریقہ کار بیان نہیں کیا تاکہ اس کے مطابق حکمِ شرعی بیان کیا جاتا۔ تاہم، اگر اس کام میں کوئی غیر شرعی امور جیسے دھوکہ دہی، ناجائز اور غیر اخلاقی مواد کی نشر و اشاعت وغیرہ شامل نہ ہوں اور وہ کام بھی ایسا ہو کہ عرف میں اس کی اجرت لی جا سکتی ہو، تو اس طرح کام کر کے اجرت لینے کی اجازت ہوگی، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ:وأما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين. ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا. (کتاب الاجارۃ،ج:4،ص:411،ط:دار الفکر)
و فيه ايضاً:وإنما يعرف استحقاق الأجر بالعمل على العبارة الأولى بإيقاع العقد على العمل كما لو استأجر خياطا ليخيط له هذا الثوب بدرهم أو استأجر قصارا ليقصر له هذا الثوب بدرهم، وإنما يعرف استحقاق الأجر بتسليم النفس وبمضي المدة بإيقاع العقد على المدة كما لو استأجر إنسانا شهرا ليخدمه والإجارة على العمل إذا كان معلوما صحيحة بدون بيان المدة والإجارة على المدة لا تصح إلا ببيان نوع العمل وإذا جمع بين العمل وبين المدة وذكر العمل أولا.اھ(الباب الثامن والعشرون في بيان حكم الأجير الخاص والمشترك،ج:4،ص:499،ط:دار الفكر بيروت)
و فی النہایۃ تحت (قولہ:وفي الاستحسان يجوز؛ لأن أعمال الخدمة معلومة فيما بين الناس عرفا ، والمعروف فيما [بين]الناس كالمشروط) القاعدة: المعروف عرفا كالمشروط شرطا، وهذه من أهم القواعد، وهي متممة لقاعدة: العادة محكمة ومعنى المعروف عرفا كالمشروط شرطا: أن العرف السائد بين الناس إذا اتفقوا عليه في شيء ما فإنه يعتبر في الشرع كالشرط، فإذا اتفق الناس على شيء أو كان بينهم عرفا، فإنه يعتبر شرطا، ولا بد أن يوف هذا الشرط.اھ(کتاب المضاربۃ:ج:20مص:106،ط:مركز الدراسات الإسلامية )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85755کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات