ایک ویب سائٹ ہے جس سے پیسے کمائے جا رہے ہیں , اس میں ہم انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو کمپیوٹر ہمیں کما کے دے رہا ہے , اور فیکس اماؤنٹ دے رہا ہے , تو یہ پیسے کمانا جائز ہے یا ناجائز ؟ اور اس ویب سائٹ کا نام "الفا چیٹ Gpd" ہے اس ویب سائٹ میں کوئی بندہ کام نہیں کر رہا ہوتا ہے , بس کمپیوٹر کام کررہا ہوتا ہے اور وہ پیسے کما کے دے رہا ہوتا ہے, تو کیا اس مِیں انویسمنٹ کرنا جائز ہے ؟
سوال میں مذکور ایپ میں انویسٹمنٹ کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے،جس کی وجہ سے حاصل ہونے والی آمدن کواجرت وغیرہ شمار نہیں کیا جاسکتا ،جبکہ اگر اس انویسٹمنٹ کو شرکت شمار کیاجائے تو شرکت میں نفع متعین ہونے کی وجہ سے وہ شرکت فاسد ہوجاتی ہے ،اور اس سے حاصل ہونے والانفع سود شمار ہوگا،لہذا مذکور ایپ سےآمدن حاصل کرنا درست نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے،و اللہ اعلم