متفرقات

تحریری طلاق،حرمت مصاہرت اور جمعہ میں تاخیر سے آنے والے کیلئے حکم

فتوی نمبر :
85461
| تاریخ :
2025-08-21
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

تحریری طلاق،حرمت مصاہرت اور جمعہ میں تاخیر سے آنے والے کیلئے حکم

(عربی سوال کا اردو ترجمہ) محترم شیخ مکرم! میں آپ سے اہم مسائل میں رہنمائی کی درخواست کرتا ہوں، مجھے ان کے بارے میں شرعی حکم جاننے کی سخت ضرورت ہے۔
پہلا سوال: ہمارے ملک میں ایک ایسا طلاق دینے کا طریقہ رائج ہے جس میں صرف تحریری صورت (قلم اور کاغذ) سے طلاق دی جاتی ہے۔ شریعت کی نظر میں اس طلاق کا کیا حکم ہے؟ اس طریقے سے کتنی طلاقیں واقع ہوتی ہیں؟ اور اگر اس طریقے سے طلاق واقع ہو جائے، تو کیا میاں بیوی دوبارہ اکٹھے رہ سکتے ہیں یا نہیں؟
دوسرا سوال:میں نے بعض علماء سے ایک اور بات بھی سنی ہے، وہ یہ کہ اگر بہو (یعنی بیٹے کی بیوی) اپنے سُسر کو بغیر کسی رکاوٹ کے چھو لے اور اس سے شہوت پیدا ہو جائے یا شہوت کی گرمی پیدا ہو، تو بیوی اپنے شوہر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر عورت خود شہوت محسوس کرے تو بھی یہی حکم بتایا گیا ہے۔ بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بیٹا اپنی ماں کو چھوئے اور اس سے شہوت پیدا ہو، تو ماں اپنے شوہر (یعنی بیٹے کے والد) پر حرام ہو جاتی ہے۔میرا سوال یہ ہےکہ اگر بیوی اپنے شوہر پر اس وجہ سے حرام ہو جائے کہ اسے سُسر نے شہوت کے ساتھ چھوا، تو کیا اگر شوہر اپنی بیوی کو بُری نیت سے چھوئے یا اس سے مباشرت کرے تو وہ دوبارہ اپنے شوہر کے لیے حلال ہو جائے گی، یا ہمیشہ کے لیے حرام ہی رہے گی؟
تیسرا سوال:
امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مسلک کے مطابق اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہو اور دیکھے کہ امام آخری تشہد میں بیٹھا ہے، اور اسے اندیشہ ہو کہ اگر اب وضو کرنے گیا تو نماز جمعہ فوت ہو جائے گی، تو اس صورت میں اس پر کیا واجب ہے؟
محترم شیخ! ان مسائل میں آپ کی رہنمائی میرے لیے روشنی اور ہدایت کا ذریعہ ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے علم، عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ جس طرح زبان سے طلاق کے الفاظ کہنے سے طلاق واقع ہوتی ہے اسی طرح بلا کسی جبر واکراہ کے طلاق کے الفاظ لکھنے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔جو حکم زبان سے طلاق کے الفاظ کہنے کا ہے عام حالات میں وہی حکم لکھ کر طلاق دینے کا بھی ہے۔لہٰذا اگر کوئی شخص زبانی طور پر طلاق دینے کے بجائے اپنی بیوی کو تحریراً طلاق دے تو ایک،دو یا تین میں سے جتنی طلاقیں شوہر نے تحریر کی ہوں،اس کی بیوی پر اتنی ہی طلاقیں واقع ہوں گی،جبکہ ایک یا دو طلاقوں کے بعد شوہر کو عدّت کے دوران رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوتاہے،البتہ اگر تین طلاقیں دی جائیں تو اس سے نکاح بالکلیہ ختم ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوجاتی ہے۔جس کے بعد نہ رجوع ہوسکتاہے اور نہ حلالہ کے بغیر باہم نکاح ہوسکتاہے۔
سائل نے اپنے دوسرے سوال میں جس مسئلہ کا ذکر کیا ہے اسے فقہی اصطلاح میں "حرمتِ مصاہرت" کہا جاتا ہے۔ چنانچہ اگر کوئی بہو اپنے سسر کو یا کوئی بیٹا اپنی والدہ کو بغیر کسی حائل کے شہوت کے ساتھ چھولے،اور اس چھونے سے مرد کو انزال بھی نہ ہو،تو ایسی صورت میں بہو اور والدہ اپنے شوہروں پر ہمیشہ کےلئے حرام ہوجاتی ہیں،جس کے بعد شوہر کےلئے بیوی کو شہوت کے ساتھ چھونے سے بیوی دوبارہ حلال نہیں ہوتی،بلکہ یہ حرمتِ دائمی اور ہمیشہ کےلئے ہوتی ہے،اس لئے حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کے بعد شوہر کے ذمہ لازم ہوتاہےکہ وہ الفاظِ متارکت (میں نے چھوڑدیا وغیرہ)کہہ کر بیوی سے علیحدگی اختیار کرے تاکہ وہ عدّت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرسکے۔
سائل کے تیسرے سوال کا جواب لکھنے سے قبل بطورِ تمہید یہ بات سمجھنی چاہئے کہ جس عبادت کا کوئی خلیفہ اور قائم مقام موجود ہو تو اس کے فوت ہونے کے اندیشے کی وجہ سے وضو چھوڑ کر تیمم کرنا جائز نہیں ہوتا،لہٰذا اگر وضو میں مشغولیت کی وجہ سے جمعہ کی نماز فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو چونکہ جمعہ کی نماز فوت ہونے کی صورت میں ظہر کی نماز پڑھنے کا حکم ہے،اس لئے اس اندیشہ کی وجہ سے وضو چھوڑ کر تیمم کرکے جمعہ کی نماز میں شامل ہونا جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

"الفتاوى الهندية":
«() الكتابة على نوعين ... وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع وإلا فلا وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو»(الفصل السادس في الطلاق ‌بالكتابة ،ص:378،ج:1،)
«المحيط البرهاني» :
قال محمد رحمه الله في «الأصل» : إذا وطىء الرجل امرأة بنكاح أو ملك أو فجور حرمت عليه أمُّها وابنتها، وهو محرم لهما؛ لأنه لا يجوز له نكاحهما، وحرمت هي على آبائه وأبنائه، وكما ثبتت هذه الحرمة بالوطء تثبت بالمسّ والتقبيل والنظر إلى الفرج بشهوة سواء كان بنكاح أو ملك أو فجور عندنا إذا كان المحل مشتهاه، ولا تثبت هذه الحرمة بالنظر إلى سائر الأعضاء وإن كان عن شهوة وحد، والشهوة: أن تنتشر آلته إليه بالنظر إلى الفرج أو المس إذا لم يكن منتشراً قبل هذا، وإذا كان منتشراً فإن كان يزداد قوة و..... بالنظر والمسّ كان ذلك عن شهوة وما (لا) فلا، وهذا إذا كان شاباً قادراً على الجماع، وإن كان شيخاً أو عنيناً فحدُّ الشهوة أن يتحرك قلبه بالاشتهاء إن لم يكن متحركاً قبل ذلك، ويزداد الاشتهاء إن كان متحركاً فهذا هو حدّ الشهوة التي حكاها.... عن أصحابنا رحمهم الله، وإليه مال شيخ الإسلام المعروف بخواهر زاده وشمس الأئمة السرخسي رحمهما الله.
وكثير من المشايخ لم يشترطوا الانتشار، وجعلوا حدّ الشهوة أن يميل قلبه إليها ويشتهي جماعها. وكان الفقيه محمد بن مقاتل الرازي رحمه الله لا يعتبر تحرك القلب، وإنما يعتبر تحرك الآلة، وكان لا يفتي بثبوت الحرمة في الشيخ الكبير العنين والذي ماتت شهوته حتى لم يتحرك عضوه بالملامسة.
وروى ابن رستم عن محمد رحمه الله: أنه إذا لمسها بشهوة فلم ينتشر عضوه أو كان منتشراً فلم يزدد انتشاره حتى تركها ثم ازداد انتشاره بعد لم تثبت به الحرمة، وإنما تثبت الحرمة إذا انتشر بالمس وهو بعدُ لامسها، أو يزداد انتشاره وهو لامسها بعد.(ص:63، ج:3)
«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي»):
«وبحرمة المصاهرة لا يرتفع النكاح حتى لا يحل لها التزوج بآخر إلا بعد المتاركة وانقضاء العدة،
‌‌[رد المحتار]
(قوله: إلا بعد المتاركة) أي، وإن مضى عليها سنون كما في البزازية، وعبارة الحاوي إلا بعد تفريق القاضي أو بعد المتاركة. اهـ.»(فصل في المحرمات،ج:3ص:37)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85461کی تصدیق کریں
0     56
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 3
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • پاکستان کا مطلب کیا" لاالہ الااللہ"

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات