متفرقات

سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

فتوی نمبر :
33542
| تاریخ :
2018-03-19
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

محترم مفتی صاحب!نماز سے باہر قرآنِ مجید کی تلاوت کرتےوقت سورۃ الفاتحہ کو ختم کرلینےکے بعد اور سورۃ البقرة کو شروع کرنے سے پہلے کیا ’’آمین‘‘ کہنا ہے یا پھر نہیں؟ اور اگر نماز کے باہر سورۃ الفاتحہ کو وظیفے کے طور پر بار بار پڑھا جائے تو پھر ایسی صورت میں سورۃ الفاتحہ کو ہر مرتبہ ختم کرنے پر کیا ’’آمین‘‘ کہنا ہے یا پھر سورۃ الفاتحہ کے وظیفے کے طور پر پورا مکمل کرنے پر ختم کرنے کے بعد ایک مرتبہ آمین کہنا ہے؟ برائے مہربانی مجھے جواب دے کر مشکور ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز سے باہر سورۂ فاتحہ کو چاہے قراءت کی نیت سے پڑھا جائے یا وظیفے کی نیت سے ، بہر دو صورت سورۂ فاتحہ کے ختم پر آمین کہنا لازم نہیں، البتہ یہ سورت قرآن کریم کی جامع دعاؤں میں سے ہے اس لیے اس کے اختتام یا وظیفے کے ختم پر آمین کہنا بہتر ہے۔


فی تفسیر روح المعانی للعلامۃ الآلوسی: ویسن بعد الختام أن یقول القاریٔ (آمین) (الی قولہ) ولیست من القرآن إجماعا، ولذا سن الفصل بینہا وبین السورۃ بسکتۃ لطیفۃ وما قیل: إنہا من السورۃ عند مجاہد فمما لا ینبغی أن یلتفت إلیہ إذ ہو فی غایۃ البطلان (الی قولہ) ان آمین من القرآن کفر۔ الخ (ج۱، ص۹۷) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
یاسر حسین ظاہر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33542کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات