محترم مفتی صاحب!نماز سے باہر قرآنِ مجید کی تلاوت کرتےوقت سورۃ الفاتحہ کو ختم کرلینےکے بعد اور سورۃ البقرة کو شروع کرنے سے پہلے کیا ’’آمین‘‘ کہنا ہے یا پھر نہیں؟ اور اگر نماز کے باہر سورۃ الفاتحہ کو وظیفے کے طور پر بار بار پڑھا جائے تو پھر ایسی صورت میں سورۃ الفاتحہ کو ہر مرتبہ ختم کرنے پر کیا ’’آمین‘‘ کہنا ہے یا پھر سورۃ الفاتحہ کے وظیفے کے طور پر پورا مکمل کرنے پر ختم کرنے کے بعد ایک مرتبہ آمین کہنا ہے؟ برائے مہربانی مجھے جواب دے کر مشکور ہو۔
نماز سے باہر سورۂ فاتحہ کو چاہے قراءت کی نیت سے پڑھا جائے یا وظیفے کی نیت سے ، بہر دو صورت سورۂ فاتحہ کے ختم پر آمین کہنا لازم نہیں، البتہ یہ سورت قرآن کریم کی جامع دعاؤں میں سے ہے اس لیے اس کے اختتام یا وظیفے کے ختم پر آمین کہنا بہتر ہے۔