شرکت و مضاربت

سرمایہ انویسمنٹ میں سرمایہ مالک کا اپنے لئے تمام منافع کی شرط لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
84273
| تاریخ :
2025-07-16
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

سرمایہ انویسمنٹ میں سرمایہ مالک کا اپنے لئے تمام منافع کی شرط لگانے کا حکم

السلام علیکم
میرا ایک سوال ہے، یہاں پر ایک بندے کا کار شوروم ہے، میری اس سے انویسٹ منٹ کی بات ہوئی کہ میں آپکو کچھ پیسے دیتا ہوں ، آپ اسکو اپنے کاروبار میں لگائیں، اس سے جتنا منافع یا نقصان ہو وہ میرا، عام طور پہ وہ موٹر سائیکل یا کار اقساط پہ دیتا ہے، میں نے کوئی رقم فکس نہیں کی، میں نے کہا مجھے یہ رقم 3 ماہ بعد واپس دینا میں نے اسکو 771،000 روپے دیے ، 2 دن بعد اس نے مجھے کھاتا بنا کر بھیجا کہ آپ کی رقم میں نے ایک کار میں شامل کی ہے،میں آپکو کل 10 لاکھ 3 ماہ 10 دن بعد دونگا، تو میرا سوال یہ تھا کہ یہ جو منافع وہ مجھے دیگا وہ وہ جائز ہے میرے لئے؟ میں نے اس سے کوئی رقم فکس نہیں کی اس نے اپنی مرضی سے دی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کا مذکور بندے کو رقم دے کر یہ معاہدہ ہوا ہو کہ وہ اس کو اپنے چلتے کاروبار میں لگائے گا، اور سائل کی رقم سے جو گاڑی وغیرہ خرید کر بیچی جائے گی اس سے جتنا نفع ہو گا وہ صرف سائل کا ہو گا ،(جیسا کہ سوال میں مذکور ہے) تو ان کے درمیان یہ معاملہ” عقدِ بضاعت“ کا ہوا ہے اور یہ شرعاً جائز ہے ،لہذا مذکور شخص نے اگر یہ رقم کار خریدنے میں شامل کی ہو ، اور قسطوں پر ادھار بیچنے کی بنیاد پر اس کے متوقع منافع سامنے آئے ہوں ، تو ایسی صورت میں سائل کا ان منافع کو لینا اور اپنے استعمال میں لانا ہر دو صورت جائز اور درست ہے ،شرعا ًاس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ( ودفع المال إلی الآخر مع شرط الربح کلہ (للمالک بضاعۃ ) فیکون و کیلا متبرعا الخ ( کتاب المضاربۃ ج:5،ص:647،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84273کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات