مسائل قربانی

قربانی کے جانور کے کپورے ،زبان کلیجی اور اوجٹھری کھانے کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
83181
| تاریخ :
2025-05-31
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

قربانی کے جانور کے کپورے ،زبان کلیجی اور اوجٹھری کھانے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر۱۔ کیا قربانی کے جانور کے کپورے، اوجھڑی، زبان اور کلیجی حلال ہے یا مکروہ؟
سوال نمبر۲۔ میرا چھوٹا بھائی جو کہ غیر شادی شدہ ہے اور عمر تقریبا 33سال ہے اور صاحب استظاعت ہے تو اگر وہ قربانی کرلے اور ہم اس کا نام ظاہر نہ کریں ۔اور کسی اور رشتہ دار کو اسی کے حصے کا رقم ادا کرے کہ وہ قربانی اسکے نام پر کرلیں۔تو یہ قربانی ادا ہوگی یا نہیں۔کیونکہ نام ہم دالد صاحب کی ڈر کی وجہ سے ظاہر نہیں کرتے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1) واضح ہوکہ حلال جانور کے سات اعضاء حرام ہیں، وہ سات اعضاء درج ہیں: (۱) بہتا ہوا خون (۲) نر جانور کی پیشاب گاہ (۳) مادہ جانور کی پیشاب گاہ (۴) کپورے (۵) مثانہ (۶) پتہ (۷) غدود۔اس کے علاوہ حلال جانورکی اوجھڑی،زبان،کلیجی سمیت تمام اعضاء حلال ہیں۔
(2)جو شخص نصاب کا مالک ہو، اس پر واجب ہے کہ وہ اپنی طرف سے قربانی کرے، البتہ اگر اس کی اجازت اور رضامندی سے کوئی اور اس کی طرف سے قربانی کرلے تو قربانی صحیح ہو جائے گی، لیکن اگر اس کی اجازت کے بغیر قربانی کی گئی تو اس کی طرف سے قربانی کا واجب ادا نہیں ہوگا، لہذاصورت مسؤلہ میں سائل کےلیے صاحب نصاب بھائی کی اجازت کے بغیر اس کی طرف سے قربانی کرنے سے قربانی صحیح نہیں ہوگی اور اس کا واجب بھی ادا نہیں ہوگا، اوراگر اس کی اجازت اورمرضی سے قربانی کی جائے (اگرچہ وہ والدسے چھپ کرہی کیوں ناہو) تو بلاشبہہ اس کی قربانی درست ہو جائے گی ،اوراسی کااہتمام چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83181کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات