السلام علیکم ! حضرت میرا ایک سوال ہے، ابھی حال ہی میں ہمارے ایک عزیز دوست نے ہم سے گول مول پرافٹ وغیرہ کی باتیں کر کے ہماری یکمشت رقم اپنے کاروبار میں لگوالی، ہم بھی باتوں میں آگئے، اور دوستی کو دیکھتے ہوئے پیسے دینے کا وعدہ کر دیا، جس کو پارٹنرشپ کا نام دے دیا، حالانکہ کچھ بھی لکھا نہیں گیا، نہ کوئی دستخط ہوئے، بس باتوں باتوں میں 70 فیصد اور 30 فیصد کا معاملہ طے ہو گیا، لیکن ان کا جو بزنس تھا، وہ دو مہینے بھی نہیں چلا ، مکمل نقصان پر ختم ہو گیا اور کچھ ریکوری بھی نہیں ہوئی، اب میرا جو نقصان ہوا ہے، اس کی ادائیگی کی میرے دوست پر کیا ذمہ داری بنتی ہے اس کو ادا کرنے کی ؟ براہِ مہربانی اس معاملے میں ذرا روشنی فرمائیں۔
صورتِ مسئولہ میں سائل نے اگر اپنے دوست کے کاروبار میں سرمایہ لگایا ہو اور نفع بھی فیصد کے اعتبار سے طے کیا ہو (اگرچہ زبانی طور پر ہو)، تو شرعاً یہ عقد درست ہے، چنانچہ اس صورت میں سائل اور اس کا دوست کاروبار میں نقصان ہو جانے کی صورت میں اپنے سرمایہ کے تناسب سے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے دوست کی تعدی کے بغیر کاروبار میں نقصان ہوا ہو، تو سائل اور اس کے دوست میں سے ہر ایک اپنے سرمایہ کے تناسب سے نقصان برداشت کرے گا۔
کما في شرح المجلة: الشريكان كل واحد منهما امين الآخر فمال المشتركة في يد كل واحد منهما في حكم الوديعة إذا تلف مال الشركة في يد واحد منهما بلا تعد ولا تقصير لا يكون ضامنا حصة شریکه اھ (الفصل الرابع ، المادۃ: 1350 ، ج: 4 ، ص: 274 ، ط: اسلامیۃ)۔
وفی بدائع الصنائع : (و منها) : أن يكون الربح جزأ شائعا فی الجملة، لا معينا، فإن عينا عشرة، أو مائةً، أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة؛ لأن العقد يقتضی تحقق الشركة فی الربح و التعيين يقطع الشركة لجواز أن لا يحصل من الربح إلا القدر المعين لأحدهما، فلا يتحقق الشرکۃ فی الربح الخ (كتاب الشركة، ج: 6 ،ص: 59 ، ط: ایچ-ایم-سعید)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0