سود

قسط ادا نہ کرنے پر جرمانہ وصول کرنا

فتوی نمبر :
82932
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

قسط ادا نہ کرنے پر جرمانہ وصول کرنا

بسم الله الرحمن الرحيم ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے میں علماءِ کرام و مفتیانِ دینِ اسلام مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی بینک سے کوئی چیز ( گاڑی، گھر وغیرہ ) قسطوں پر خریدی جائے اور بینک کی مقرّر شدہ اقساط کو اگر بر وقت ادا کر دیا جائے تو بینک کے دعوے کے مطابق اس پر سود نہیں لگتا۔ جیسا کہ آج کل یہ صورت بینکوں میں رائج ہے کہ بینک 10 لاکھ کی چیز کی قیمت قسطوں پر دینے کی صورت میں 12 لاکھ بتلاتے ہیں اور اس کو بیع اور شراء کا نام دیتے ہیں ۔ اور مقرّرہ وقت میں اقساط کی عدم ادائیگی کی صورت میں بینک سود لیتا ہے ۔ اب برائے کرم شریعت کی روشنی میں فرمائیں کہ بینک کا صورتِ مذکورہ کو بیع اور شراء کا نام دینا درست ہے یا نہیں ؟ نیز میزان بینک کا دعویٰ ہے کہ ان کی بینکاری اسلامی اصولوں کے مطابق ہے تو برائے کرم میزان بینک اور دوسرے بینکوں کی بینکاری میں جواز اور عدمِ جواز کے اعتبار سے فرق دلائلِ شرعیہ کی روشنی میں واضح فرمائیں ۔ اللہ آپ کا حامی وناصر ہو۔ امين!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شرط پر خرید و فروخت کا معاملہ تو شرعاً جائز نہیں، البتہ قسطوں پر خرید و فروخت کا معاملہ جائز طریقہ پر بھی ممکن ہے ، وہ اس طرح کہ مجلسِ عقد میں نقد اور ادھار کی قیمت کا تذکرہ کرنے کے بعد اسی مجلس میں کسی ایک قیمت کا فیصلہ کر لیا جائے ، اب اگر ادھار لینا ہی مقصود ہو تو اسی مجلس میں ادھار کی قیمت طے کرنے کے بعد اس کی کل قسطیں بھی متعین کر لی جائیں اور ہر قسط میں رقم کی مقدار بھی طے کر لی جائے اور پھر مقرّرہ وقت پر قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں مقرّرہ قسط کی رقم میں مزید اضافہ بھی نہ کیا جائے ، ان شرائط کیساتھ جو معاملہ کیا جائیگا تو وہ شرعاً جائز ہوگا ، اور قسطوار مال فروخت کرنے میں ادھار کی وجہ سے جو زائد رقم دینی پڑتی ہے، وہ سود بھی نہیں ۔
البتہ میزان بینک کے کئی ایک معاملات اگرچہ بحمد الله شرعی نقطۂ نظر کے موافق بھی ہیں، مگر یہ ایک پرائیویٹ ادارہ ہے اور ملکی حالات کی وجہ سے اس قسم کے ادارے بھی متاثر ہو جاتے ہیں، اس بینک کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنے کا جب ارادہ ہو تو اس وقت خاص اس اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے اصول اور ضوابط معلوم کر کے اس کا حکمِ شرعی بھی معلوم کر لیا جائے تو یہ زیادہ محتاط اور بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي المبسوط للسرخسي: وإذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شھر بكذا أو إلى شھرين بكذا فھو فاسد؛ لأنه لم يعاطه على ثمن معلوم ولنھي النبي - صلى الله عليه وسلم - عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النھي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينھما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز؛ لأنھما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد اھ (13/ 8)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82932کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات