75گز کا گھر ہے، 2010 میں جب یہ تعمیر ہو رہا تھا تو والد صاحب نے بڑے بھائی کو بلایا کہ یہ مشترکہ گھر ہے، اس کی تعمیر میں پیسے ملاؤ ،بڑے بھائی نے کہا میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور مجھ سے پیسہ نہیں مانگو ،نہ میں آپ سے مانگتا ہوں ، دو منزلہ تعمیر ہو ئی، اس کے بعد جب دوبارہ تعمیر ہوئی، پھر بڑے بھائی سے پیسے مانگے ، ”جو کہ الگ رہتا ہے“ اور اپنے بچوں کے اخراجات اس کےذمہ تھے، لہذا پھر بھائی نے پیسے نہیں دیے ، اب جبکہ والد صاحب وفات پا چکے ہیں ، چھوٹے بھائی کہہ رہے ہیں کہ بڑے بھائی کا حصہ صرف زمین میں ہے ، جبکہ بڑا بھائی کا مؤقف ہے پورے گھر میں میرا حصہ ہے، (گھر 5 منزلہ ہے نوٹ کیا جائے) ۔
(نوٹ) مزید وضاحت یہ کہ پلاٹ والد صاحب کی ملکیت تھا، بڑے بھائی 2003 سے مکمل الگ رہتے تھے، جب یہ مکان تعمیر کر رہے تھےتو والد صاحب نے بڑے بھائی کو بلا کر کہا کہ یہ مکان میں ان کے پیسوں پر تعمیر کر رہا ہوں ، تم بھی اپنا حصہ ڈالو ،لیکن بڑے بھائی نے انکار کر دیا تھا ، پھر دوبارہ مزید تعمیر میں بھی رقم شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اب والد صاحب کی وفات کے بعد بڑے بھائی کا حصہ صرف پلاٹ کی قیمت میں ہے یا پورے مکان کی قیمت میں ؟
ورثاء میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں موجود ہیں ۔
صورتِ مسئولہ میں مذکور گھر کی تعمیر اگر تین بھائیوں نے ذاتی رہائش کیلئےوالد مرحوم کی اجازت سے کی تھی ، والد صاحب کو رقم مالکانہ طور پر نہیں دی گئی تھی ، اورنہ ہی تعمیر والد صاحب کی ملکیت کی گئی تھی تو یہ تعمیر مذکور بھائیوں کے درمیان اپنے اپنے سرمایہ کے تناسب سے مشترک ہوگی ، اس میں میراث جاری نہیں ہوگی ، البتہ پلاٹ چونکہ والد کی ملکیت تھا ، لہذا مذکور پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو معلوم کر کے وہ رقم تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی ۔تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو مکرر سوال لکھ کر جمع کروادیں ، ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکم شرعی سے آگا کیا جائے گا۔
اس کے بعد وا ضح ہو کہ سائل کے والدمرحوم کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ ا نتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ مال و جائیداد سونا ، چاندی ، زیورات ،نقدی اور مکان اور ہر قسم کاچھوٹا بڑ ا ساز و سامان چھوڑا ہے ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض و غیرہ ہو تووہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل 10 حصہ بنائے جائیں جن میں سے چاروں بیٹوں میں سے ہر ایک کو دو دو(2) حصے، اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک (1) حصہ دیا جائے ۔
کما فی العقود الدریۃ: سئل فی رجل بنی بمالہ لنفسہ قصراً فی دار أبیہ ثم مات ابوہ عنہ وعن ورثۃ غیرہ فھل یکون القصر لبانیہ و یکون کالمستعیر ( الجواب) نعم کما صرح بذلک فی حاشیۃ الإشباہ من الوقف عند قولہ کل من بنی فی أرض غیرہ بأمرہ فھو لمالکھا الخ۔ کتاب العاریۃ، ج: 2، ص: 88، ط: مکتبہ حقانیۃ)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0