شرکت و مضاربت

مضاربت میں آئے ہوئے قرضے کا حکم

فتوی نمبر :
82182
| تاریخ :
2025-04-20
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مضاربت میں آئے ہوئے قرضے کا حکم

محترم مفتی صاحب! اگر مضاربت ختم ہو جائے تو اس کے بعد جو قرضے (پورے) باقی ہوں، وہ کون وصول کرے گا؟ مضارب یا رب المال؟ اور جو مال (سامان) باقی رہ جائے، اس کو فروخت کرنے کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟ مضارب پر یا رب المال پر؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عقد مضاربت ختم کرنے کےلئے مال مضاربت کا اس کیفیت میں ہونا ضروری ہے جس کیفیت میں مضارب کے حوالہ کیا گیا تھا، ورنہ رب المال کےلئے مضارب کی اجازت کے بغیر یکطرفہ طور پر عقد مضاربت ختم کرنا اور اسے مزید لین دین کرنے سے روکنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ لہذا اگر مضاربت کے معاملہ میں کوئی قرض اور مال باقی ہو تو قرض کو وصول کرنا اور مال کو کیش کی صورت میں تبدیل کرنا مضارب کی ذمہ داری ہوگی، إلا یہ کہ رب المال اپنی مرضی سے قرض کی وصولی اور بقیہ مال کی فروختگی خود اپنے ذمہ یا کسی دوسرے کے ذمہ منتقل کرکے مضارب کو اس ذمہ داری سے آزاد کردے، تو اس میں شرعا بھی کوئی حرج نہیں، لیکن حساب کتاب کرتے وقت نفع ونقصان میں ان بقیہ اموال کو شامل کرنا ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي بدائع الصنائع: واما صفة هذا العقد فهو انه عقد غير لازم، ولكل واحد منهما اعني رب المال والمضارب الفسخ، لكن عند وجود شرطه، وهو علم صاحبه لما ذكرنا في كتاب الشركة، ويشترط ايضا ان يكون راس المال عينا وقت الفسخ دراهم او دنانير، حتى لو نهى رب المال المضارب عن التصرف، وراس المال عروض وقت النهي، لم يصح نهيه وله ان يبيعها؛ لانه يحتاج الى بيعها بالدراهم والدنانير؛ ليظهر الربح، فكان النهي والفسخ ابطالا لحقه في التصرف، فلا يملك ذلك، وان كان راس المال دراهم او دنانير وقت الفسخ والنهي، صح الفسخ والنهي، لكن له ان يصرف الدراهم الى الدنانير، والدنانير الى الدراهم؛ لان ذلك لا يعد بيعا لاتحادهما في الثمنية. اھ (فصل في صفة عقد المضاربة، 6/109، دار الكتب العلمية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82182کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات