السلام علیکم و ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گزارش ہےکہ انشورنس اسکیم (بیمہ پالیسی) کے متعلق اسلامی نقطہ نظر کی مندرجہ ذیل معلومات تفصیلاً عنایت فرمائیں اور فتاوی کی تفصیل عنایت فرمائیں۔
۱۔ انشورنس کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر (فقہ حنفیہ) کیا ہے؟ ۲- اگر بچوں کی تعلیم کے لئے تعلیمی پالیسی لی جائے تو کیا جائز ہے ؟ -۳- اگر کوئی کمپنی تعلیمی پالیسی کے سلسلے میں ہمیں یہ کہے کہ ایک خاص وقت تک فکس پریمیم( ّمقررہ رقم) نہ لے یعنی ہر سال مختلف رقم وصول کرلے اور اس یونٹ کی صورت میں منافع دے جو کم اور زیادہ ہوتا ہو (یعنی کاروبار میں لگا کر منافع دیتے ہیں) ۔
۴- اگر انشورنس مکمل نا جائز ہے تو ایک شخص جس نے انشورنس پالیسی لی ہے اور وہ اسے ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنی جتنی رقم لگا چکا ہے وہ واپس لے کر استعمال کر سکتا ہے؟
آپ سے گزارش ہے کہ اس کی مکمل معلومات کی کتاب ہو تو اس کا نام بھی لکھ دیں۔ اور جواب عنایت فرمائیں۔
۱۔ انشورنس کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر یہ ہے کہ حقیقت کے لحاظ سے انشورنس کا معاملہ ایک سودی کاروبار ہے جو بینک کے کاروبار کے مثل ہے، دونوں میں جو فرق ہے وہ شکل کا ہے، حقیقت کے لحاظ سے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے جبکہ اس میں جوا اور قمار بھی پایا جاتا ہے ۔ کیونکہ بیمہ کی حقیقت جن حضرات کے پیش نظر ہے وہ جانتے ہیں کہ بیمہ اور انشورنس میں دو طرح سے شریعت کا اصطلاحی ربا پایا جاتا ہے۔ ایک تو یہ کہ بیمہ کمپنی بیمہ داروں سے جو رقم وصول کرتی ہے وہ ضرورت مند وں کو سود پر دیتی ہے۔ دوسرے بیمہ داروں کو ان کی کلی اقساط کی ادائیگی پر جو رقم زائد بطور منافع دیتی ہے وہ سود ہوتی ہے ۔ کیونکہ بیمہ دار جو رقم بصورت اقساط جمع کرتا ہے وہ دین ہے اور دین میں اجل (میعاد) کے مقابلہ میں جو منافع بطور مشروط یا معروف دیا جائے وہ شرعی اور اصطلاحی ربا ہے، جس کی حرمت قرآن کریم، احادیثِ نبویہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ ( بیمہ زندگی، ص: ۵۴)
۲۔ تعلیمی بیمہ پالیسی لینا بھی شرعاً جائز نہیں۔
۳۔ اگر مضاربت کے شرعی قواعد کے مطابق ہو تو اس کی گنجائش ہے، مگر عموماً ان قوانین کا لحاظ نہیں رکھا جاتا ہے اور اس میں سود اور قمار کی لعنت بھی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی اجازت نہیں۔
۴۔ جی ہاں! جتنا سرمایہ لگایا ہے وہ اصل سرمایہ لے کر اپنے استعمال میں لانا بلاشبہ جائز ہے۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1