سود

انشورنس کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
81899
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

انشورنس کروانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اسٹیٹ لائف بیمہ پالیسی کے کاروبار کہ جس کی صورت یہ بتائی جاتی ہے کہ سالانہ 11200 یا 30000 یا 100000 (لاکھ) وغیرہ روپے پالیسی اسٹیٹ لائف کمپنی کو جمع کرائی جاتی ہے اور جس سے اسٹیٹ لائف کے حضرات کا روبار کرتے ہیں یا ان سے عمارت تعمیر کراتے ہیں اور سالانہ منافع جتنا بھی آئے وہ اپنے ممبر کو دیتے ہیں اور اس کے علاوہ مثلاً اگر لاکھ روپے پالیسی جمع کرائی ہے تو سات لاکھ پورے ہونے پر پانچ لاکھ بطور انشورنس کے علاوہ منافع پیسوں کے رہتے ہیں( ہلم جراَ۔) اور دریں اثناء اگر کسی شخص کی موت آجائے ( جس نے سالانہ لاکھ روپے جمع کرائے ہیں) تو اس کے لواحقین کو بیس (۲۰) لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور اگر ایکسیڈنٹ کی موت واقع ہو تو لواحقین کو چالیس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اس سے اس کے مستقبل کی حفاظت کرتے ہیں اور دیگر اقساط بھی اس کے ذمہ سے ساقط کی جاتی ہیں ۔ اب آپ حضرات قرآن و سنت کی روشنی میں راہمائی فرمائیں۔ نیز انشورنس کی دیگر صورتوں کا کیا حکم ہے؟ براہ کرم تفصیلی جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

انشورنس جس کا معنی لغت میں یقین دہانی ہے ،چونکہ کمپنی انشورنس کرنے والے کو مستقبل کے خطرات سے حفاظت اور بعض نقصانات کی تلافی کا یقین دلاتی ہے، اس لئے اسے انشورنس کمپنی کہتے ہیں, انشورنس ایک معاملہ ہے جو انشورنس کے طالب اور انشورنس کمپنی کے درمیان ہوتا ہے، جس میں انشورنس کمپنی اپنے کسٹمرسے ایک معینہ رقم بالاقساط وصول کرتی ہے اور ایک معینہ مدت کے بعد وہ رقم اسے یا اس کے پسماندگان کو حسبِ شرائط واپس کر دیتی ہے اور ساتھ ہی مقررہ شرح فیصد کے حساب سے اصل رقم کیساتھ مزید رقم بطور سود دیتی ہے، انشورنس کمپنی کا مقصد اس رقم کے جمع کرنے سے یہ ہوتا ہے کہ اُسے وہ دوسرے لوگوں کو بطور قرض دے کر ان سے اعلیٰ شرح پر سود حاصل کرے یا کسی تجارت میں لگا کر یا کسی جائیداد کو خرید کر اس سے منافع حاصل کرے، لہٰذا اس حقیقت کے لحاظ سے انشورنس کا معاملہ ایک سودی کاروبار کا معاملہ ہوتا ہے، جو بینک کے کاروبار کے مثل ہے دونوں میں فرق صرف شکل کا ہے حقیقت کے لحاظ سے دونوں میں کوئی فرق نہیں، حقیقت میں اگر فرق ہے تو صرف اتنا ہے کہ اس میں ربا کے ساتھ غرر بھی پایا جاتا ہے وہ اس طرح پر کہ ایک طرف سے تو ادائیگی متعین ہے دوسری طرف سے ادائیگی موہوم ہے جو قسطیں ادا کی گئی ہیں وہ رقم بھی مل سکتی ہے اور ا س سے زیادہ بھی مل سکتی ہے، اسی کو قمار کہتے ہیں، اس لئے مروّجہ انشورنس پالیسیاں چاہے ان کا تعلق زندگی سے ہو یا دیگر اشیاء سے ہو، ان میں شرکت سے منع کیا جاتا ہے، لہذا اس سے احتراز واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: احل اللہ البیع وحرم الربوٰ (بعد آیۃ)یمحق اللہ الربوٰ ویربی الصدقات (البقرۃ: 275/276 الآیۃ)۔
وفی مرقاۃ المفاتیح: عن جابر رضی اللہ عنہ قال : لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربوا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ،وقال :ھم سواء(6/51)-
وفی الشامیۃ: ومن السحت مایؤخذ علیٰ کل مباح کملح(الیٰ قولہ)واصحاب معازف وقواد وکاھن ومقامر وواشمۃ وفروعہ کثیرۃ اھ(6/424)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81899کی تصدیق کریں
0     527
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات