شرکت و مضاربت

دو بھائیوں کے درمیان شرکتِ فاسدہ کی ایک صورت اور اس کا حکم

فتوی نمبر :
81546
| تاریخ :
2025-02-19
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

دو بھائیوں کے درمیان شرکتِ فاسدہ کی ایک صورت اور اس کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام بابت اس مسئلےمیں کہ دو بھائیوں میں مشترکہ زمینیں تھی، اور دونوں نے اپنی اپنی زمینوں کی سیونگ خود ہی کی، بڑے بھائی کی مالی حالت بہتر تھی اور چھوٹے بھائی کی حالت صحیح نہیں تھی، اس لئے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے کہا کہ آپ کے حصے میں تین دکانیں بنتی ہیں وہ میں بنوا کے دونگا اس شرط پر کہ اس کی چھت میری ہوگی، اس پر آپ کا کوئی حق نہیں ہوگا، میں ہوٹل بنا لو ں مکان بنالوں جو بھی میری مرضی تعمیر کروں، چھوٹا بھائی صرف تین دکانوں کی بجلی کی فٹنگ خود کروائیگا، اس شرط پر بڑے بھائی نے تین دکانیں تیار کروا کر چھوٹے بھائی کو حوالے کر دیں، اور وہ پچھلے پانچ سالوں سے اپنی دکانوں کا کرایہ وصول کررہے ہیں، دوکانوں کی تعمیر کے تین چار مہینے بعد غذر روڈ منصوبہ منظور ہوا ،اور حکومت نے یہ کہکر کہ اس کی دوکانیں روڈ کی زد میں آ رہی ہیں، اس لئے آپ مزید تعمیرات نہیں کر سکتے ہیں، یہ کہکر پابندی لگادی، اس لئے بڑے بھائی چھت کے اوپر تعمیرات کرنےسے قاصر رہا، اب دکانیں روڈ کی زد میں ہیں اور کچھ وقت میں گرا دی جائیں گی، اور حکومت کی طرف سے کمیشن دیا جائیگا، اب پوچھنایہ ہے کہ اس کمیشن میں بڑے بھائی کا حق ہے یا نہیں؟ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل بتا کر عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکرکردہ تفصیل کے مطابق مذکور دونوں بھائیوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ شرعاً درست نہیں تھا ، بلکہ شرطِ فاسد کی وجہ سے یہ معاملہ فاسد ہوچکا ہے، لہذا یہ تینوں دوکانیں اور اس کی جگہ کا اصل مالک حسبِ سابق چھوٹا بھائی ہی رہیگا ۔اس لئے ان دوکانوں کو گراتے وقت حکومت کی طرف سے جو معاوضہ ملیگا اس کا حقدار بھی چھوٹا بھائی ہی ہوگا۔ البتہ اس کے بڑے بھائی نے ان دوکانوں کے بنانے پر جتنے اخراجات کیے ہیں وہ اخراجات اور اگر وہ ذاتی طور پر اس کام میں شامل رہے ہوں تو اس کی اجرتِ مثل کے بقدر رقم لینے کے حقدار ہوں گے، اس سے زائد رقم کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی جامع الفصولین : دفع إلیہ ارضا علی أنہ یبنی فیھا وکذا بیتا وسمیٰ طولھا وعرضھا وکذا حجرۃ علی أن ما بنی فھو بینھما وعلی أن أصل الدار بینھما نصفان فبناھا کما شرط فھو فاسد وکلہ لرب الأرض وعلیہ البناء فی قیمۃ ما بنی یوم بنی وأجر مثل فیما عمل الخ ( فصل فی الاحکام ، ج 2 ، ص 222 ، ط : اسلامی کتب خانہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81546کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • عسکری لائف ونڈو تکافل کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
Related Topics متعلقه موضوعات