کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوا تو ان کے ترکہ میں ایک گھر تھا جس میں سے اپنا حصہ بڑے بھائی کے لئے میں نے چھوڑ دیا اور چھوٹے بھائی کو اس کا حصہ دیا گیا ۔ اس کے بعد میں نے اور بھائی نے مل کر کمائی کی اور ایک گھر بنایا کراچی میں، کچھ کاروبار شروع کیا اور اس دوران یہ چھوٹا بھائی پڑھتا رہا اور ہم اس کے ہر قسم کے خرچ و اخراجات برداشت کرتے رہے یہاں تک کہ اس کی شادی بھی کر دی، اس کے بعد جب ہم ایک ہو رہے تھے تو ہم نے اپنے جائیداد کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ کیا تھا کہ یہ بھی ہمارا چھوٹا بھائی ہے، اگر چہ ہمارے ساتھ کاروبار میں شریک نہ تھا اور نہ محنت مزدوری کی ہے۔ اس جدائی کے تقریباً ایک مہینے بعد اس نے اپنے لئے ایک لاکھ سترہ ہزار روپے کی زمین خریدی تو ہم نے کہا بھائی جی ہم تقسیم کر رہے تھے تو آپ نے اس رقم کا ذکر نہیں کیا تھا، تو اس نے کہا میں نے اپنےلئے کمائے تھے، تو ہم نے کہا پھر تو ہم نے بھی اپنے لئے کمائے ہیں، ہم بھی آپ کا حصہ نہیں دینگے، لیکن اس کے باوجود ہم سے حصہ کا مطالبہ کر رہا ہے ۔
آپ صاحبان سے عرض ہے کہ مسئلہ کی پوری تفصیل بیان کر دیں کہ اس کا ہمارے مال میں اور ہمارا اس کے مال میں حصہ بنتا ہے یا نہیں؟
جب سائل اور اس کے بڑے بھائی نے باہمی محنت مزدوری سے سرمایہ جمع کیا تھا اور اس میں والد کا ترکہ شامل نہیں تھا تو اس صورت میں اگر چہ ان کی اپنی جمع پونجی میں مذکور چھوٹے بھائی کا کچھ بھی حصہ نہیں، مگر جب انہوں نے اسے دینے کا ارادہ کر کے اس کا اظہار بھی کر لیا ہے تو بلا شبہ اُن کی طرف سے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ تبرع اور احسان والا معاملہ ہے، جو باعثِ اجر و ثواب ہے۔ لہذا اب بھائی کے اپنے سرمایہ کے ظاہر ہو نے پر اُسے اپنے عطیہ سے محروم رکھنا مناسب نہیں، بلکہ اسے دینا ہی بہتر ہے اگر چہ شرعا ًان پر یہ دینا واجب نہیں اور نہ دینے کی صورت میں وہ شرعاً گناہ گار بھی نہیں ہونگے۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0