شرکت و مضاربت

سوال میں مذکور صورت کا حکم

فتوی نمبر :
81025
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

سوال میں مذکور صورت کا حکم

جناب محترم ایک مسئلے کا حل قرآن وسنت کی روشنی میں مرحمت فرمائیں کہ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
مسئلہ: ایک شخص ایک اشتہار دیتا ہے، جس میں لکھا ہے کہ آئیں ہم آپ کو کاروبار کیلئے تین لاکھ روپے دیتے ہیں، جس کی صورت درج ذیل ہے: یعنی ساٹھ آدمیوں کی ایک کمیٹی بنائی جاتی ہے، جس میں ایک چیئر مین ہوتا ہے، ہر شخص مہینے کی شروع کی مقررہ تاریخ میں چیئر مین کے پاس پانچ ہزار روپے جمع کرتا ہے، جو کہ پہلے مہینے کی جمع شدہ رقم جو تین لاکھ بنتی ہے، چیئر مین خود لے لیتا ہے، دوسرے مہینے دوبارہ مقررہ تاریخ میں یہ تمام ساٹھ افراد پانچ پانچ ہزار روپے چیئرمین کے پاس جمع کرتے ہیں ،جو کہ تین لاکھ روپے بنتی ہے، وہاں پر تمام کمیٹی ممبر ان جمع ہوتے ہیں، اور پھر ان تین لاکھ روپوں پر بولی لگائی جاتی ہے، جو شخص سب سے زیادہ بولی دے گا ،چیئر مین یہ تین لاکھ روپے جس میں سے دس ہزار روپے ضروری اخراجات کے کاٹ کر اس شخص کو دے دیگا ،یہ عمل (45) مہینے تک اسی طرح پر کیا جاتا ہے، اور زیادہ کر دینے والے کو دس ہزار روپے کاٹ کر دولاکھ نوے ہزار روپے دے دیے جاتے ہیں، یہ تمام بولی دہندہ اصل رقم یعنی پانچ ہزار روپے مہینے کے علاوہ بولی کی زیادہ رقم وصولی کے بعد قسطوں کی صورت میں ادا کرتا ہے ،آخری پندرہ آدمیوں کو بغیر بولی لگائے رقم جمع کر کے بذریعہ قرعہ اندازی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کی جاتی ہے یہ کمیٹی ساٹھ مہینوں میں مکمل ہو جاتی ہے، اس کمیٹی کو ایک کاروباری موقع کہا جاتا ہے زیادہ بولی لگنے کی وجہ سے اس میں چیئرمین کو بھی بچت ہو جاتی ہے، جسے وہ اپنی بھاگ دوڑ اور محنت کا صلہ سمجھتا ہے اور دفتری ٹیلی فون اور مہمانی اخراجات پر بھی صرف کرتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور’’ کا روباری موقع ‘‘ جُوئے اور قمار پر مبنی ہونے کی بناء پر نا جائز اور حرام ہے، اس طریق کار میں شرکت کرنے سے احتراز لازم ہے، البتہ اسے جائز طریقے پر بھی کیا جا سکتا ہے، اس طور پر کہ کمیٹی کے ہر فرد کو اُس کی آخر وقت تک جمع شدہ رقم کے برابر یکمشت دی جائے، پھر قرعہ اندازی سے اگر کسی کو پہلے اور کسی کو بعد میں دیدی جائے ،تو اس میں کچھ حرج نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے ،جو باہمی تعاون کی ایک مباح صورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قوله تعالی ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدة: 2)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81025کی تصدیق کریں
0     463
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات