شرکت و مضاربت

مضاربت میں نفع و نقصان فیصد کے اعتبار سے طے کرنا

فتوی نمبر :
80558
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مضاربت میں نفع و نقصان فیصد کے اعتبار سے طے کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دینِ متین و مفتیانِ شرعِ مبین دریں مسئلہ !
کہ زید اور بکر میں کاروباری معاہدہ ہوا کہ زید کا کارخانہ ہے، جس میں پلاسٹک کی چپلیں بنانےکی مشینیں لگی ہوئی ہیں،معاہدہ یہ ہوا کہ بکر کاروبار میں لگانے کیلئے رقم فراہم کرے گا، اور سائیٹ کے معاملات کی دیکھ بھال کرے گا، جبکہ زید کارخانہ کے اور پروڈکشن کے معاملات دیکھے گا، اور نفع و نقصان کے تین برابر حصے کرکے ایک حصہ بکر کا ، اور دو حصے زید کے ہونگے ،چنانچہ معاملات شروع ہوتے ہی پہلی پروڈکشن جو بقول زید کے چودہ دن کی محنت سے تیار ہوئی ہے ،اور اس کے ضروری مصارف میں کارخانہ کے چودہ دن کا خرچہ لگنا چاہیئے ، جبکہ بکر کا کہنا یہ ہے کہ یہ پروڈکشن تین دن میں ہونی چاہیئے ،اس وجہ سے خرچہ تین دن کا لگایا جائے، چنانچہ جب کوئی تصفیہ نہ ہو سکا،تو اب زید اور بکر پوچھنا یہ چاہتے ہیں کہ اگر پرانا معاہدہ کالعدم کر کے نیا معاہدہ کر لیا جائے کہ کاروبار کا تمام نفع و نقصان زید کا ہو، مگر وہ بکر کی لگائی ہوئی رقم کے بدلے اور اس کے مارکیٹ کے معاملات کی دیکھ بھال کے بدلے میں اس کو فی جوڑا کوئی رقم مثلاً ایک روپیہ یا دو روپیہ متعین کر کے دےد یا کرے،آیا یہ صورت شرعاً جائز ہے یا کیا ؟ براہِ کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرما کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور پہلا طریقہ مضاربت درست جبکہ دوسرا جائز نہیں ۔ اب اگر پہلے طریقے پر عمل کی صورت ممکن نہ ہو اس صورت میں مضاربت کا یہ طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے کہ رب المال یعنی مذکور بکر کو بطور مضاربت (یعنی نفع و نقصان میں شریک رکھ کر) فیصد کے اعتبار سے ایک معقول نفع دیا جائے۔اور اس کی ذاتی خدمات کے عوض بطورِ اجرت اس کی تنخواہ مقرر کیجائے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اویس شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80558کی تصدیق کریں
0     766
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات