شرکت و مضاربت

دو بھائیوں کا اکھٹا جائیداد خریدنے کی صورت میں تقسیم کا طریقہ کار

فتوی نمبر :
80494
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

دو بھائیوں کا اکھٹا جائیداد خریدنے کی صورت میں تقسیم کا طریقہ کار

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ معراج اور عمر دو بھائی ہیں، 2001 ء میں معراج اپنی فیملی کے ساتھ صوبہ سرحد سے کراچی آیا، اور ساتھ عمر بھی آیا، اس وقت معراج کراچی میں نوکری کرتا تھا، اس کی تنخواہ بارہ ہزار روپے تھی، اور عمر پہلے فارغ اور بعد میں چو بیس سو روپے تنخواہ پر لگا، اس کے بعد دونوں بھائی اکٹھے رہے، اور خرچہ اکٹھا چل رہا تھا، بعد میں عمر کی تنخواہ چھ ہزار ہوگئی، اور معراج کی اٹھارہ ہزار ۔
2005ء میں عمر کی شادی مشتر کہ خرچے پر کی گئی،آمدن اور خرچے کا سارا حساب معراج کے پاس ہو تا تھا، بعد میں مکان پلاٹ وغیرہ خریدے۔
اور اس وقت بھی معراج کی تنخواہ عمر کی تنخواہ کے ڈبل سے زیادہ ہے، شروع دن سے لے کر آج تک معراج کی تنخواہ عمر کی تنخواہ سے ڈبل یا زیادہ رہتی ہے، خرچے خوراک کے اعتبار سے معراج کی فیملی چھ اور عمر کی فیملی پانچ افراد پر مشتمل ہے۔ اس وقت مکان پلاٹ اور نقد رقم موجود ہے، اگر وہ علیحدہ ہونا چاہتے ہوں تو شریعت میں ان دونوں بھائیوں کی تقسیم کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور جائیدادیں خریدتے وقت اگر کسی قسم کی کوئی وضاحت و صراحت نہیں کی گئی تھی کہ ہر ایک اپنی رقم کے بقدر حصہ دار ہو گا ،تو اس صورت میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفقه الإسلامي وأدلته: شركة الأملاك: هي أن يتملك شخصان فأكثر عينا من غير عقد الشركة، وهي نوعان: شركة اختيار: وهي التي تنشأ بفعل الشريكين، مثل أن يشتريا شيئا (إلی قوله) مشتركا بينهما شركة ملك اھ (5/ 523) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشد بشیر عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80494کی تصدیق کریں
0     959
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات