نماز قصر

109 کلو میٹر سفر طے کرنے سے قصر نماز کاحکم

فتوی نمبر :
80450
| تاریخ :
عبادات / نماز / نماز قصر

109 کلو میٹر سفر طے کرنے سے قصر نماز کاحکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
استاد محترم اس مسئلہ کے متعلق فتویٰ مطلوب ہے ،اگر آپ عنایت فرمائیں۔
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے گھر سے میری جائے ملازمت (چکوٹھی )تریسٹھ کلومیٹر ہے ،درمیان( گڑھی دوپٹہ)سے شہر (مظفرآباد)کی طرف تئیس کلومیٹر جاتا ہوں، اور واپس گڑھی دوپٹہ سے ہو کر چکوٹھی جاتا ہوں ،اب چکوٹھی تک میرا سفر 109 کلومیٹر ہو جاتا ہے اس صورت میں نماز قصر یا پوری پڑھنا ہوگی؟
تنقیح :گڑھی دوپٹہ سے مظفرآباد ایک ہی راستہ سے جانا،آنا ہوتاہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر 109 کلو میٹر طے کرکے جائے ملازمت جاتاہو،اور وہاں ایک مرتبہ پندرہ دن یا اس سے زائد قیام کی نیت کر چکا ہو،اور وہاں اس کے رہائش کا بندوبست بھی موجودہوتو ایسی صورت میں سائل اپنی جائے ملازمت میں مقیم شمار ہوگا،اور پوری نماز پڑھنا اس پر لازم ہوگا،لیکن اگر ابھی تک پندرہ دن کے قیام کی نیت نہ کی ہوتو ایسی صورت میں سائل اپنی جائے ملازمت میں مسافر شمار ہوگا،اور اپنی انفرادی چار رکعت والی نمازمیں قصر کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في البدائع: وأما بیان ما یصیر المسافر بہ مقیما: فالمسافر یصیر مقیمًا بوجود الإقامۃ، والإقامۃ تثبت باربعۃ أشیاء: أحدہا صریح نیۃ الإقامۃ وہو أن ینوی الإقامۃ (إلی قولہ) فلا بدمن اربعۃ أشیاء:نیۃ الإقامۃ ونیۃ مدۃ الإقامۃ،واتحاد المکان،وصلاحیتہ للاقامۃ (1 / ۹۷) ۔
وفی الدر المختار:(من خرج من عمارة موضع إقامته) من جانب خروجه وإن لم يجاوز من الجانب الآخر. وفي الخانية: إن كان بين الفناء والمصر أقل من غلوة وليس بينهما مزرعة يشترط مجاوزته وإلا فلا (قاصدا) ولو كافرا، ومن طاف الدنيا بلا قصد لم يقصر (مسيرة ثلاثة أيام ولياليها) من أقصر أيام السنة ولا يشترط سفر كل يوم إلى الليل بل إلى الزوال ولا اعتبار بالفراسخ على المذهب (بالسير الوسط مع الاستراحات المعتادة) حتى لو أسرع فوصل في يومين قصر؛ ولو لموضع طريقان أحدهما مدة السفر والآخر أقل قصر في الأول لا الثاني. اھ (2/122/123)۔
وفی الہندیۃ: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية (ج1،ص 139، ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80450کی تصدیق کریں
0     934
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات