سود

جبری پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کی رقم پر محکمہ کی طرف سے دی جانے والی رقم -اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
80417
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

جبری پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کی رقم پر محکمہ کی طرف سے دی جانے والی رقم -اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری کرنے کاحکم

آج کل کے سودی نظام کی موجودگی میں مندرجہ ذیل اداروں کے منافع کی کیا حیثیت ہے؟
۱: پاکستان اسٹیل یا دوسرے سرکاری اداروں میں پراویڈنٹ فنڈ یا جی پی فنڈ کی کٹوتی پر ادارے کی جانب سے دیے گئے منافع جائز ہیں یا سود کی کوئی شکل ہے؟
۲:میزان بینک یا بینک اسلامی یا دوسرے ایسے ادارے جن کے کہنے کے مطابق وہ غیر سودی کاروبار کرتے ہیں، ان اداروں میں لگے ہوئے سرمایہ پر منافع جائز ہے، یا یہ بھی سود کی کوئی شکل ہے؟
۳:شیئرز کا کاروبار جائز ہے یا ناجائز؟ اگر جائز ہے تو کیسے؟ مکمل وضاحت اور صراحت کے ساتھ ان پر فتویٰ عنایت کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جبری پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کی رقم پر محکمہ جو زیادتی دیتا ہے، چاہے سود کے نام سے ہو ،یا کسی اور نام سے در اصل یہ تنخواہ ہی کا حصہ ہے، لہٰذا ملازم کے لئے اس کا لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز ہے ، بشرطیکہ یہ کٹوتی اپنے اختیار سے نہ ہو، اور اگر یہ کٹوتی اپنے اختیار سے ہے، تو تشبہ بالر با بھی ہے ،اور سود خوری کا ذریعہ بنا لینے کی وجہ سے اس سے احتراز لازم ہے۔
: واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک اور بینک اسلامی کے اکثر معاملات شرعی ایڈوائزر کی نگرانی اور اصولِ شرعیہ موافق ہوتے ہیں، اس لئے ان دونوں بینکوں کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنے اور سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت بھی دیجاتی ہے،ہاں اگر کسی کو ان دونوں بینکوں کے کسی خاص معاملہ پر اعتراض ہو، اور وہ متعلقہ بینک کے ایڈوائیزر سے بھی حل نہ ہو رہا ہو تو اس کی وضاحت کر کے اس سے متعلق حکمِ شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
۳: شیئرز کا کاروبار جائز ہے، بشرطیکہ اس کمپنی کا اصل کاروبار حلال ہو، اس کمپنی کے تمام اثاثے نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں ،بلکہ کمپنی نے کچھ فکسڈ اثاثے حاصل کر لیے ہوں، اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس کی سالانہ میٹنگ میں اس کے خلاف آواز اُٹھائی جائے۔اور جتنا نفع سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو اُسے صدقہ کر دے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي البحر الرائق: (بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن) يعني لا يملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك اھ (7/ 300)۔
وفي الهداية شرح البداية: وإذا كان أحد العوضين أو كلاهما محرما فالبيع فاسد كالبيع بالميتة والدم والخمر والخنزير اھ (3/ 42)۔
وفيھا أیضاً: وكذلك إن باع سيفا محلى بمائة درهم وحليته خمسون فدفع من الثمن خمسين جاز البيع وكان المقبوض حصة الفضة وإن لم يبين اھ(3/ 83)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
لطف اللہ نصيب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80417کی تصدیق کریں
0     470
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات