شرکت و مضاربت

مضاربت میں نفع کا تناسب کیا ہونا چاہیئے ؟

فتوی نمبر :
80405
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مضاربت میں نفع کا تناسب کیا ہونا چاہیئے ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمیٰ ممتاز شاہ نے نیاز شاہ ولد امان اللہ کو نوے ہزار روپے دیے، جس سے اُس نے اپنے چلتے کا روبار (پرچون کی دکان میں سامان ڈالا )جس کی تحریر اور معاہدے کی کاپی سوال کے ساتھ منسلک ہے، اس رقم میں چالیس ہزار میرے ذاتی تھے، اور پچاس ہزار روپے میں نے بھائی مرحوم کے یتیم بچوں کےلیکر دیے تھے، تاکہ ان سے یتیم بچوں کا کچھ روزگار لگ جائے ، رقم اسے بطورِ مضاربت اس بنیاد پر دی گئی کہ جو نفع ہوگا، اس کو آدھا آدھا کر لینگے، نفع کا اندازہ نیاز شاہ نے دس ہزار روپے لگایا تھا کہ پانچ پانچ دونوں تقسیم کر لینگے، اب اسکے بعد نیاز شاہ حسبِ معاہدہ تقریباً چار ماہ تک کاروبار میں نفع کے نام سے تین ہزار کبھی پچیس سو کم و بیش دیتا رہا ، اسکے بعد اس نے کہا کہ میں تین ہزار ماہا نہ نہیں دے سکتا، بلکہ ایک ہزار روپے دیا کرونگا، اس پر میں تیار نہیں ہوا ،میں نے کہا تم معاہدہ ختم کر کے ہمارے پیسے واپس کر دو،اس پر اتفاق بھی ہوا، لیکن اس نے پیسے تیرہ ماہ بعد تھوڑے تھوڑے کر کے دیے ۔اب سوال یہ ہے کہ اب اس کی دکان چل رہی ہے ،تو کیا ہمارا معاہدہ ختم ہو گیا ؟ اور کیا میں اور بھائی کے یتیم بچے نیاز شاہ سے ان تیرہ ماہ کے منافع کا مطالبہ کر سکتے ہیں ،کیونکہ اس نے ہمارے پیسوں سے تجارت کی ہے اور نفع کمایا ہے۔ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جو رقم سائل نے نیاز شاہ کو بطور ِمضاربت دی ،اس کے عوض آنے والا مال جب تک دکان میں موجود ہو تو اس صورت میں محض ختم کر کے میرے پیسے واپس کر دو ، کہنے سے معاہدہ ختم نہ ہوگا، اس لئے شخصِ مذکور ’’ نیاز شاہ‘‘ کو چاہئیے کہ مالِ مضاربت کے تناسب سے حساب لگا کر محتاط اندازہ کے مطابق سارا نفع بھی حوالہ کرے، اور یتیموں کا مال ناحق طریقہ سے نہ کھائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: ويشترط أيضا أن يكون رأس المال عينا وقت الفسخ دراهم أو دنانير حتى لو نهى رب المال المضارب عن التصرف ورأس المال عروض وقت النهي لم يصح نهيه وله أن يبيعها لأنه يحتاج إلى بيعها بالدراهم والدنانير ليظهر الربح فكان النهي والفسخ إبطالا لحقه في التصرف فلا يملك ذلك وإن كان رأس المال دراهم أو دنانير وقت الفسخ والنهي صح الفسخ والنهي اھ (6/ 109) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشدمحمد سبيل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80405کی تصدیق کریں
0     744
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات