محترم جناب مفتی صاحب! جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ کراچی السلام علیکم!
بعد سلام عرض ہے کہ درجِ ذیل مسئلہ کا قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمادیں۔
صورتِ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایک کا کاروبار میں رقم لگائی ہے، جس کی کیفیت کچھ اس طرح سے ہے کہ ایک فیکٹری میں ایک ماسٹر کو فی درجن پروڈکشن کے حساب سے گارمنٹ یعنی کپڑے کی سلائی کا پندرہ روپے فی درجن ملتا ہے،اس نے مجھے بھی اپنے کاروبار میں شامل کر لیا ہے، میں نے ایک خاص رقم اس کو بطور ایڈوانس دی ہے ،جس سے وہ مجھے اپنے کمیشن میں سے صرف ایک روپیہ فی درجن کے حساب سے دیتا ہے، کاروبار کی تمام تر ذمہ داری ماسٹر کی ہے، میری صرف پیسوں میں شراکت ہے، کام کی نوعیت بدلتی رہتی ہے کبھی کام بہت زیادہ ہوتا ہے ،تو میرا کمیشن بھی زیادہ بنتا ہے، کبھی کام کم ہوتا ہے ،تو مجھے بھی کم پیسے ملتے ہیں، اور کام نہیں ہوتا تو مجھے بھی کچھ نہیں ملتا، معلوم یہ کرنا ہے از روئے شریعت اس مندرجہ بالا کاروبار میں میری شراکت داری درست ہے یا نہیں؟ آیا اس کا روبار سے ہونے والی آمدن میرے لئے حلال ہے؟ اس میں سود وغیرہ تو شامل نہیں ؟ برائے مہربانی جواب سے مطلع فرما کر ممنون فرمائیں۔
صورتِ مسئولہ میں مذکور معاملہ کے اندر عدمِ جواز کی وجہ نظر نہیں آتی۔ اس لئے اس کا اختیار کرنا شرعاً درست ہے۔
كما في الدر المختار: (وشرطها) أي شركة العقد (كون المعقود عليه قابلا للوكالة) فلا تصح في مباح كاحتطاب (وعدم ما يقطعها كشرط دراهم مسماة من الربح لأحدهما) لأنه قد لا يربح غير المسمى (وحكمها الشركة في الربح) اھ (4/ 305)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0