کرنسی

ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط

فتوی نمبر :
80369
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / کرنسی

ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
۱:آج کل جو ہمارے ماحول میں جو کرایہ والی گاڑیاں چلتی ہیں ،تو ان کے مختلف اسٹاپوں پر ریزگاری یعنی نقد روپیہ کھولنے کیلئے دکان لگی رہتی ہے ، جو گاڑی والے سے 10 ر روپیہ لیکر 9 یا 8 روپے دیتے ہیں۔
۲:سو روپیہ کا ایک ایک نوٹ والا چیک جو ایک سو بیس روپیہ میں ملتی ہے۔
۳: آج کل جو "بی سی" کا رواج ہے کہ چند افراد ملکر ماہانہ کچھ معین رقم جمع کرتے ہیں، سال بعد یا معین دنوں کے بعدوہ سب جمع شدہ رقم باری باری ایک شخص لیتا ہے ۔ ازروئے شریعت حکم کیا ہے؟
۴: آج کل جو قسطوں پر سامان ملتا ہے ،نقد کی صورت میں سستا اور قسطوں کی صورت میں مہنگا ۔آیا مندرجہ بالا مسائل سود کے ضمن اور حرمت کے حکم میں آتے ہیں یا نہیں؟ جواب تفصیلی مع دلائل عطا فرما کر عنداللہ ماجور ہوں -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

١، ۲: نئے اور پرانے کاغذی نوٹ یا ریزگاری اور کاغذی نوٹ دونوں پاکستانی ہونے کے اعتبار سے ایک جنس ہیں ، ان دونوں صورتوں میں سے کسی ایک صورت میں باہم تبادلے کے وقت کمی زیادتی کرنا یا ایک طرف سے نقد اور دوسری طرف سے ادھار کا معاملہ کرنا سود کے حکم میں ہے، جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ لہذا نو(۹)روپے کی ریزگاری دیکر دس روپےکے کاغذی نوٹ وصول کرنا یا ایک سو بیس روپے دیکر ایک سو نئے روپے والی کاپی لینا اور دینا سودی معاملہ ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔
۳: اگر چند افراد مل کر ہر ماہ ایک متعین مقدار کی رقم جمع کر لیا کریں، پھر قرعہ اندازی کے ذریعہ یہ کل رقم ایک شریک کو دیدی جائے ،اور بیسی کی مقررہ مدت تک پر شریک کو اس کی جمع کی ہوئی رقم کے برابر مل جائے ،تو شرعاً اس میں کوئی قباحت اور سود نہیں، بلکہ قرعہ اندازی کے ذریعہ باہمی تعاون اور قرض کا ایک طریقِ کار ہے جو جائز اور درست ہے۔
۴: قسطوں پر خرید و فروخت کے جائز ہونے کیلئے درجِ ذیل چند شرائط کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے :
(۱)مجلسِ عقد ہی میں معاملہ کی نوعیت طے کر لی جائے کہ نقد ہے یا ادھار ؟
(۲) كل قسطیں متعین ہونے کے بعد قسطوار رقم کی مقدار بھی طے کرلی جائے۔
(۳) وقت پر عدمِ ادائیگی کی صورت میں مقررہ قسط میں مزید اضافہ بھی نہ کیا جائے ، ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے جو معاملہ کیا جائے گا توشرعاً بھی جائز اور درست ہوگا۔ اور اس طرح سامان فروخت کرنے کی صورت میں جو زائد رقم لی جائے گی وہ شرعاً سود بھی نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفتاوى الهندية:وإن وجد القدر والجنس حرم الفضل والنساء وإن وجد أحدهما وعدم الآخر حل الفضل وحرم النساء اھ (3/ 117)۔
وفي الدر المختار: باب الربا هو لغة: مطلق الزيادة وشرعا (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئة (إلی قوله) (خال عن عوض) اھ(5/ 168)۔
وفي حاشية ابن عابدين: قال في البحر فضل أحد المتجانسين. نعم هذا يناسب تعريف الكنز بقوله فضل مال بلا عوض في معاوضة مال بمال اهـ (5/ 168)۔
ففي المبسوط للسرخسي: وإذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد لأنه لم يقاطعه على ثمن معلوم ولنهي النبي صلى الله عليه وسلم عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النهي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم وأتما العقد عليه فهو جائز لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد اھ (13/ 13) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 80369کی تصدیق کریں
0     1344
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرنسی کی خرید و فروخت - ڈالر کی خریدوفروخت سے منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 0
  • پرانے نوٹوں کے بدلے نئےنوٹ خریدنا - کرنسی کا کاروبار

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 1
  • ڈالر کی شکل میں قرض لے کر روپوں میں ادا کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کائبور(Kibor) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 1
  • جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نیک ورک پر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • انٹرنیٹ کے ذریعہ فارن کرنسی (باہر ممالک کی کرنسی ) کا کاروبار کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کمپنی کامختلف ممالک کی کرنسیوں میں کمی بیشی کےساتھ باہم تبادلہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا آپس میں تبادلہ اور منافع کمانے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی ملک کی کرنسی یا مختلف ممالک کی کرنسیوں کا آپس میں تبادلہ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنا،اور کسی ایک فریق کا اس پر قبضہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • "فرسٹ کوئن، اور بٹ کوئن کرنسی "کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کاغذی کرنسی کے ذریعے خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ادھار اور کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • بٹ کوائن اور لیو کو ائن کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی کرنسی کا تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • باہر ملک سے لیا گیا قرض کونسی کرنسی میں واپس کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ہنڈی (حوالے)کے کاروبار کی ایک صورت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کرنسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات