کرنسی

جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نیک ورک پر بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
70297
| تاریخ :
2024-01-13
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / کرنسی

جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نیک ورک پر بنانے کا حکم

جاز کیش اکاؤنٹ جاز کے نمبر اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ ٹیلی نار کے نمبر پر بنائے گئے اکاؤنٹ میں رقم رکھنے اور ٹرانزیکشن کرنے سے فری منٹ اور ایس ایم ایس وغیرہ ملتے ہیں ، یہ تو سود ہے ،لیکن اگر ہم جاز کیش اکاؤنٹ جاز کے علاوہ کسی اور نیٹ ورک پر اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ ٹیلی نار کے علاوہ کسی اور نیٹ ورک کے نمبر پر بناتے تو ہمیں کچھ نہیں ملتا ، کیا اس صورت میں جاز اور ایزی پیسہ استعمال کرنا جائز ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایزی پیسہ اور جیز کیش اکاؤنٹ کھلوانا فی نفسہ جائز ہے ، اور کاؤنٹ میں جو رقم رکھوائی جاتی ہے ، فقہی لحاظ سے وہ قرض ہے ، اورقرض پر کسی بھی قسم کا مشروط یا معروف نفع لینا سود ہے، لہذا جاز کیش یا ایزی پیسہ پر دیئے جانے والے فری منٹس ایس ایم ایس وغیرہ قرض پر نفع ہونے کی بنا پر سود ہے، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر سائل جاز کیش اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اور نیٹ ورک پر اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ ٹیلی نار کے علاوہ کسی اور نیٹ ورک کے نمبر پر کھلواتا ہے ، اور اس میں فری منٹ ایس ایم ایس وغیرہ نہیں ملتے تو اس طرح کے اکاؤنٹ کھلوانا اور اس کو اپنے استعمال میں لانا جائز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت قوله( كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه(فصل فی القرض ،ج 5 ص 166 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70297کی تصدیق کریں
0     2678
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرنسی کی خرید و فروخت - ڈالر کی خریدوفروخت سے منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 0
  • پرانے نوٹوں کے بدلے نئےنوٹ خریدنا - کرنسی کا کاروبار

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 1
  • ڈالر کی شکل میں قرض لے کر روپوں میں ادا کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کائبور(Kibor) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 1
  • جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نیک ورک پر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • انٹرنیٹ کے ذریعہ فارن کرنسی (باہر ممالک کی کرنسی ) کا کاروبار کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کمپنی کامختلف ممالک کی کرنسیوں میں کمی بیشی کےساتھ باہم تبادلہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا آپس میں تبادلہ اور منافع کمانے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی ملک کی کرنسی یا مختلف ممالک کی کرنسیوں کا آپس میں تبادلہ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنا،اور کسی ایک فریق کا اس پر قبضہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • "فرسٹ کوئن، اور بٹ کوئن کرنسی "کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کاغذی کرنسی کے ذریعے خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ادھار اور کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • بٹ کوائن اور لیو کو ائن کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی کرنسی کا تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • باہر ملک سے لیا گیا قرض کونسی کرنسی میں واپس کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ہنڈی (حوالے)کے کاروبار کی ایک صورت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کرنسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات