مفتی صاحب السلام علیکم !
میں پاکستان میں کرنسی تبدیل کرانے کی کمپنی میں کام کرنے کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ مثلاً Dollar East، Wall Street وغیرہ کمپنی میں ۔
مذکور کمپنیوں میں اگر مختلف ممالک کی کرنسیوں کا کمی بیشی کےساتھ باہم تبادلہ کیا جاتا ہو تو شرعاً بھی اس میں کوئی حرج نہیں ، بلکہ اس کی اجازت ہے، اور ایسی ملازمت پر معاوضہ لینا بھی درست ہے، اور اگر سائل کو کسی دوسرے نقطۂ نظر سے اختلاف ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے اس سے متعلق حکمِ شرعی بھی معلوم کے کیا جا سکتا ہے۔
ففي تكملة فتح الملهم: وأما العملة الأجنبية من الأوراق فهى جنس آخر، فيجوز مبادلتها بالتفاضل، فيجوز بيع ثلاث ربيات باكستانية بريال واحد سعودي اھ (۱/ ۵۹)۔
ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط
یونیکوڈ کرنسی 0