کرنسی

دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنا،اور کسی ایک فریق کا اس پر قبضہ کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
16947
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / کرنسی

دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنا،اور کسی ایک فریق کا اس پر قبضہ کرنے کاحکم

میں انسٹافورکس میں کام کرتا ہوں،جو آن لائن کاروبار ہے، جس میں کرنسی کو خریدا اور بیچا جاتا ہے، یہ لوگ اسلامک اکاونٹ آفر کرتے ہیں، جس میں نہ آپ سے سود لیا جاتا ہے،اور نہ دیا جاتا ہے، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ دو کرنسیوں کے جوڑے ہوتے ہیں، انہیں خریدا اور بیچا جاتا ہے ، جیسا کہ USD/GBP اس کا مطلب ہیکہ اس ڈالر کے مقابلہ میں انگلینڈ کا پونڈ ہے ،اگر اس کو خریدا جائے ،تو منافع تب ہو گا، جب پونڈ گر جائے ،اور اگر اس کو بیچا جائے ،تو منافع تب ہو گا جب ڈالر گر جائے۔ کیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنے اور کسی ایک فریق کے اپنے حق پر قبضہ کر لینے کی صورت میں درست ہے ،یہ کمی بیشی سود کے زمرے میں نہیں، مگر آج یہ کاروبار جوئے کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے ،اور اس کیلئے مختلف صورتیں اختیار کی جاتیں ہیں۔اس لئے اپنی واقعی ضرورت کے تحت تو اس میں قباحت نہیں۔ البتہ اسے باقاعدہ ایک مشغلہ بنانا اور اپنے حق پر قبضہ کئے بغیر محض کمپیوٹر اسکرین پر مختلف کرنسیوں کے بھاؤ دیکھ کر فرق برابر کر کے بچنے والی زائد رقم لے لینا وغیرہ درست نہیں ،اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تبارك وتعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (المائدة: 90)
وفي أعلاء السنن: لا يجوز بيع شيئ قبل قبضه سواء جمیع المبيعات (۱۴/۲۲۷) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
آفتاب عبد الغفار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16947کی تصدیق کریں
0     784
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرنسی کی خرید و فروخت - ڈالر کی خریدوفروخت سے منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 0
  • پرانے نوٹوں کے بدلے نئےنوٹ خریدنا - کرنسی کا کاروبار

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 1
  • ڈالر کی شکل میں قرض لے کر روپوں میں ادا کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کائبور(Kibor) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 1
  • جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نیک ورک پر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • انٹرنیٹ کے ذریعہ فارن کرنسی (باہر ممالک کی کرنسی ) کا کاروبار کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کمپنی کامختلف ممالک کی کرنسیوں میں کمی بیشی کےساتھ باہم تبادلہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا آپس میں تبادلہ اور منافع کمانے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی ملک کی کرنسی یا مختلف ممالک کی کرنسیوں کا آپس میں تبادلہ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنا،اور کسی ایک فریق کا اس پر قبضہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • "فرسٹ کوئن، اور بٹ کوئن کرنسی "کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کاغذی کرنسی کے ذریعے خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ادھار اور کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • بٹ کوائن اور لیو کو ائن کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی کرنسی کا تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • باہر ملک سے لیا گیا قرض کونسی کرنسی میں واپس کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ہنڈی (حوالے)کے کاروبار کی ایک صورت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کرنسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات