کرنسی

مختلف ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ادھار اور کمی بیشی کے ساتھ کرنا

فتوی نمبر :
34725
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / کرنسی

مختلف ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ادھار اور کمی بیشی کے ساتھ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دینِ متین اس مسئلۂ شرعیہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں بعض عقود کافی حد تک معروف ہے ،اور اکثر لوگ اس میں لگے ہوئے ہیں ، مثلاً زید کو کاروبار شروع کرنے کیلئے پاکستانی روپیہ کی ضرورت ہے ،اور بکر کے پاس روپیہ ہے، تو بکر مثلا ً دو لاکھ (200000) کا ڈالر یاریال خریدتا ہے، پھر یہی ڈالر یا ریال بکر کو قسطوں پر یا سال کی مدت پہ 250000 دو لاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپیہ میں فروخت کرتا ہے ,بکر ڈالر یا ریال کو پھر سے نقدی پاکستانی روپیہ سے کسی تیسرے شخس کو دو لاکھ یا کچھ کمی بیشی سے فروخت کر کے پیسوں سے اپناکام چلا لیتا ؟ اب پوچھنا یہ ہے کہ مختلف ممالک کی کرنسی نوٹوں میں مقررّہ ریٹ سے تفاضل و نسیئہ کیساتھ جائز ہے یا نہیں ؟ کیونکہ بعض لوگ قاعدے کے مطابق مقررّہ ریٹ سے تفاضل مع النسیئہ کوجائز سمجھتے ہیں، کہتے ہیں کہ ان میں اختلاف جنس بھی ہے اور قدر بھی نہیں ہے جو کہ عند الاحناف علت ربا ہے تو اس میں مقررّہ ریٹ سے تفاضل بھی نسیئہ بھی دونوں جائز ہیں - اسی طرح کے عقود ہمارے ہاں رواج پذیر ہیں ، لہذا خدمتِ اقدس سے مدلّل جواب دینے کا منتظر رہوں گا
(2) :اور اگر اسی طرح عقد سونے اور پاکستانی روپیہ سے ہو تو اس کا حکم کیا ہو گا ؟
(3): اسی طرح اگر ایک طرف سے گاڑی ہو یا کوئی اور چیز مثلاً چینی وغیرہ اور دوسری طرف پاکستانی روپیہ ہو ؟ باقی تفصیل صورتِ اولی جیسی ہے، علاقے میں تینوں صورتیں رائج ہیں اور لوگ کافی حد تک اس میں مبتلا ہیں ۔ مسئلہ حلال اور حرام کا ہے ؟ مدلّل جواب دیکر بندے کی رہنمائی کریں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مختلف ممالک کی کرنسی دو الگ الگ جنس شمارہوتی ہیں، اس لئے ایک ملک کی کرنسی کا تبادلہ دوسرے ملک کی کرنسی سے ہو تو اس میں کمی بیشی اور ادھار دونوں جائز ہیں، بشرطیکہ احد البدلین پر مجلسِ عقد میں قبضہ کیا جائے، اسی طرح پاکستانی روپیہ کا تبادلہ سونا یا گاڑی وغیرہ سے ہو تو اس صورت میں بھی اس کی مارکیٹ ویلیو سے کمی بیشی اور ادھار دونوں جائز ہیں، البتہ بعد میں ادائیگی کی صورت میں عقد کے دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

في فقه البيوع : أما تبادل العملات المختلفة الجنس، مثل الربية الباكستانية بالريال السعودي، فقياس قول الإمام محمد رحمه الله تعالى أن تجوز فيه النسیئة أيضا، لأن الفلوس (وهي الأثمان الاصطلاحية) لو بیعت بخلاف جنسها من الأثمان، مثل الدراهم، فيجوز فيها التفاضل والنسيئة جميعا، بشرط أن يُقبض أحد البدلين في المجلس لئلایؤدي إلى الافتراق عن دين بدين الخ - (۲/۷۳۹) ۔
وأيضا: والذي ذكرت أدلته فيما سبق على مذهب الإمام محمد رحمه الله تعالى، فإنه يجوز شراء حلى الذهب والفضة بالنقود الورقيه نسيئة، بشرط أن يكون بسعر يوم العقد، ولا يشترط فيه التقابض بل لا يشترط قبض الخالي الحقيقية وإنما يكفي تعيين الحلي اھ - (۲/ ۷۶۳)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
یاسر حسین ظاہر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34725کی تصدیق کریں
0     1515
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرنسی کی خرید و فروخت - ڈالر کی خریدوفروخت سے منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 0
  • پرانے نوٹوں کے بدلے نئےنوٹ خریدنا - کرنسی کا کاروبار

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 1
  • ڈالر کی شکل میں قرض لے کر روپوں میں ادا کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کائبور(Kibor) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 1
  • جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نیک ورک پر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • انٹرنیٹ کے ذریعہ فارن کرنسی (باہر ممالک کی کرنسی ) کا کاروبار کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کمپنی کامختلف ممالک کی کرنسیوں میں کمی بیشی کےساتھ باہم تبادلہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا آپس میں تبادلہ اور منافع کمانے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی ملک کی کرنسی یا مختلف ممالک کی کرنسیوں کا آپس میں تبادلہ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنا،اور کسی ایک فریق کا اس پر قبضہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • "فرسٹ کوئن، اور بٹ کوئن کرنسی "کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کاغذی کرنسی کے ذریعے خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ادھار اور کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • بٹ کوائن اور لیو کو ائن کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی کرنسی کا تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • باہر ملک سے لیا گیا قرض کونسی کرنسی میں واپس کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ہنڈی (حوالے)کے کاروبار کی ایک صورت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کرنسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات