سود

سودی قرض سے قربانی وصدقہ کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
80175
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

سودی قرض سے قربانی وصدقہ کرنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے بینک سے سود پر قرضہ لیا ہے، اور ابھی تک یہ قرضہ واپس نہیں کیا ہے، لیکن قرضہ لیتے وقت شرح سود متعین کر کے اس پر تحریراً دستخط بھی کر دیے گئے ہیں۔ تو اب آیا اس قرض لی ہوئی رقم سے قربانی وغیرہ یا صدقہ وغیرہ کرنا جائز ہوگا یا نہیں؟ یا اس رقم کو اپنے استعمال میں لایا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت فرما ئیے کہ اب اگر سود کے ساتھ قرض واپس کیا جائے تو قرض دار گنہگار ہوگا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ سودی قرض کا معاملہ شرعاً نا جائز اور حرام ہے ،اور اگر اس طرح کا قرض قربانی کی غرض سے لیا جائے، تو اس کی شناعت اور قباحت اور بھی بڑھ جاتی ہے، تاہم صورتِ مسئولہ میں مذکور رقم جو قرض پر لی گئی ہے ،اس میں سود کی آمیزش نہیں، بلکہ وہ محض قرض کی رقم ہے، جس سے صاحبِ نصاب کا قربانی کرنا یا اس رقم سے صدقہ و خیرات کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔اور اگر اس بنا پر کہ اس طرح کرنے سے سودی معاملات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ،مذکور رقم سے قربانی یا صدقہ وغیرہ کرنے سے احتراز کیا جائے، تو یہ بہتر اور افضل ہے،جبکہ ایسی رقم مع سود واپس کرنے سے شخص مذکور گناہگار ہوگا، جس پر بصدقِ دل توبہ و استغفار لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ :فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ﴾ (البقرة: 279) -
و في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: " هم سواء " . رواه مسلم (2/ 134)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد داؤد دوستم خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80175کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات