کیا فرما تے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ فرض کفایہ کتنے لوگوں کے ادا کرنے سے ذمے سے ساقط ہو جائیگا ؟ کیا فرض کفایہ کو امت کے پچیس فیصد حصے پر کرنا لازم ہے اور اگر کوئی شخص ایسا کہے تو کیا وہ غلط کہہ رہا ہے ؟
فرض کفایہ ایسے فرض کو کہا جاتا ہے کہ جس کو اس علاقہ اور جگہ کے مخاطب مسلمانوں میں سے اگر ایک دو مسلمان بھی ادا کریں تو بقیہ مسلمانوں کے ذمے سے وہ فرض ساقط ہو جاتا ہے ، تا ہم اگر کوئی ایک مسلمان بھی اسے ادا نہ کرے تو وہاں کے تمام مسلمان گناہ گار ہوں گے ، لہذا فرض ِ کفایہ کے ذمہ سے ساقط ہونے کے لئے پچیس فیصد مسلمانوں کا اسے ادا کرنے کی شرط ٹھہرانا دینی مسائل سے نا واقفیت پر مبنی قول ہے ،جس کی نشر و اشاعت سے احتراز چاہیئے -
مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا
یونیکوڈ متفرقات 0