خلع

شوہر حقوق ادا نہ کرے تو بیوی کیا کرے ؟

فتوی نمبر :
74218
| تاریخ :
2024-07-01
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر حقوق ادا نہ کرے تو بیوی کیا کرے ؟

میری 4 بیٹیاں ہیں،میرے شوہر 2016 سے شراب کا استعمال کرتے ہیں اور اب بھی وہی معمول جاری رکھے ہوئے ہیں،اس کے علاوہ اس نے صرف ایک بیٹے کے لئے 3 اور شادیاں کیں، اور ان میں سے کسی ایک کی بھی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اس نے ان تینوں کو طلاق دے دی، اس کی ان حرکات کی وجہ سے حالات یہاں تک بگڑ گئے کہ میرے شوہر نے مجھ پر اور میری بیٹیوں کے ساتھ بھی جسمانی تشدد شروع کر دیا، میں اسے ماضی میں چار بار صرف اس امید پر معاف کر چکی ہوں کہ وہ ان چیزوں کو چھوڑ دے گا، لیکن اس نے ان چیزوں کو نہیں چھوڑا، اور اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس نے مجھے اور میری چار بیٹیوں کو ایک ہی سال میں تین بار رات گئے گھر سے نکلنے کا حکم دیا ہے، میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ان کے مستقبل کو بچانے کے لئے اپنی والدہ کے گھر آئی ہوں، اس صورتحال کی وجہ سے مجھ سمیت میری چاروں بیٹیاں ذہنی طور پر صدمے کا شکار ہو گئی ہیں،پھر بھی وہ مجھے مجھ سے بیٹیاں چھیننے پر مجبور کر رہا ہے اور مجھے عدالت، قانون وغیرہ کا نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے، میں ایسا فتویٰ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میں اس کے تمام حقوق وفرائض سے آزاد ہو جاؤں؟ میں اپنی بیٹیوں کی پرورش پرامن ماحول میں کرنا چاہتی ہوں،میں اب اس کے ساتھ رہنا برداشت نہیں کر سکتی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا گیا ہو ، توسائلہ کےشوہر کا مذکور طرزِ عمل انتہائی قبیح اور ناجائز ہے ، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہاہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرز ِعمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار اورآئندہ کے لئے ان امور سے مکمل اجتناب کرے ، نیز بیوی کے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرکے آخرت کی پکڑ سے سبکدوشی حاصل کرے ، تاہم اگر سائلہ کا شوہر باوجودسمجھانے کےمذکور طرز ِعمل سے باز نہ آتا ہو ، اور اس کے اس رویہ کی وجہ سے سائلہ کے لئے اللہ کے حدود کی پاسداری کرتے ہوئے اس کے ساتھ نباہ ممکن نہ ہو ، تو ایسی صورت میں سائلہ کے لئےشوہر سے طلاق یا خلع بالمال کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی ، اور اس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی نہ ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية اھ (فصل في شرائط الخلع وحكمه وما يتعلق به،ج1،ص488،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74218کی تصدیق کریں
0     627
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات