سود

زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور مکان میں قبضہ کی صورت کا بیان

فتوی نمبر :
73857
| تاریخ :
2024-06-10
معاملات / مالی معاوضات / سود

زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور مکان میں قبضہ کی صورت کا بیان

میرا سوال یہ ہے کہ میری زوجہ کا ایک مکان ہے جس میں ،میں اور میری زوجہ رہتے ہیں۔ہمارے دو بیٹے ہیں ، دونوں بیرون ملک اپنی اپنی بیویوں کے ساتھ رہتے ہیں ، میری زوجہ یہ مکان اپنے دونوں بیٹوں میں شرعی اعتبار سے برابر برابر ہبہ ( گفٹ ) کرنا چاہتی ہے، شرعی اعتبار سے اس کا طریقہ کا ر کیا ہوگا ؟ اور دونوں بیٹوں کی ملکیت میں کیسے جائے گا ؟ جب کہ ہم میاں بیوی اس میں رہتے ہیں ، اس کے علاوہ ہمارے پاس رہنے کا کوئی اور بندوبست بھی نہیں ہے ، اس کے علاوہ جب ہمارے بیٹے چھٹیوں میں پاکستان آتے ہیں تو اسی گھر میں قیام کرتے ہیں ، براہِ کرم رہنمائی فرمائیں ،خاص طور پر ملکیت، یعنی قبضہ کے حوالے سے کیاہوگا ؟ میری معلومات کے مطابق جب تک قبضہ نہیں دیا جاتا ، یعنی فزیکلی ان کے حوالے نہیں کیا جاتا تو یہ تقسیم شرعی طور پر درست نہیں ہوتی ہے ، اسی رہنمائی کے لئے آپ کو زحمت دے رہاہوں ، مزید برآں آپ کے علم میں یہ لادوں کہ یہ گھر براہِ راست اپنی بیوی کے نام خریدا تھا اور مہر کے طور پر اپنی بیوی کو دیا تھا اور گھر پر ان کا پورا اختیار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ مکان ہبہ کرنے کی صور ت میں احناف کے نزدیک صرف تخلیہ بھی کافی ہے،حقیقی قبضہ ضروری نہیں،جبکہ تخلیہ یہ ہے کہ تمام رکاوٹوں کو ختم کرکے موہوب لہ کو تمام تصرّفات و اختیارات کا اعلانیہ طور پر اس طرح بالکلّیہ مالک بنادیا جائےکہ وہ اگر چاہے تو گھر کو فروخت اور واہب کو مکان سے بے دخل بھی کرسکتا ہو۔
جبکہ تخلیہ اور قبضہ کا مدار عرف پر ہے،اور عرف وعادت کےلحاظ سے تخلیہ کی نوعیت بھی بدلتی رہتی ہے، جبکہ ابتلائے عام اورعرف کے پیشِ نظرصرف واہب کےموہوبہ مکان میں موجود رہنےسےتخلیہ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، البتہ اگر اس کا ذاتی ساز وسامان اس مکان میں موجود ہو تو ہبہ کرنے سےپہلے یا تو وہ ساز و سامان کسی اور جگہ منتقل کردے یا موہوب لہ کو بطورِ عاریت وغیرہ دیدے، اس کے بعد مذکور مکان اس کو ہبہ کردے تو ایسی صورت میں مذکور ساز و سامان کی وجہ سے ہبہ پر کوئی فرق نہیں پڑےگا، لہذا سائل کی بیوی اگر اسی گھر میں رہتے ہوئے اور اپنا ساز وسامان دوسری جگہ منتقل کرنے سے بچتے ہوئے مذکور مکان اپنے دونوں بیٹوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہو تو اسے چاہئیے کہ پہلے اپنا ساز وسامان ان بیٹوں کو بطورِ عاریت ( استعمال کے لیے ) دیدے، اس کے بعد مذکور مکان ان دونوں کے درمیان باقاعدہ تقسیم کرکے ان کے حوالے کردے تو اس طرح یہ ہبہ ( گفٹ ) بھی مکمل ہوجائے گا اور سائل کی بیوی کو مشقت بھی نہیں اٹھانی پڑے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: وفي الجوهرة، وحيلة هبة المشغول أن يودع الشاغل أولا عند الموهوب له ثم يسلمه الدار مثلا فتصح لشغلها بمتاع في يده اھ ( کتاب الھبۃ، ج 5، ص 692، ط دار الفکر )-
وفی غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر: أنها وما في يدها في الدار في يده؛ فكانت الدار مشغولة بعياله، وهذا لا يمنع صحّة قبضه اھ (کتاب الھبۃ، ج 3، ص 86، دار الکتب العلمیۃ )-
وفی الفتاوى الهندية: وإن وهب له الدار والمتاع جميعا وخلى بينه وبينهما صح فيهما جميعا، هكذا في الجوهرة النيرة اھ (الباب الثاني فيما يجوز من الهبة وما لا يجوز، ج 4، ص 380، ط دار الفکر )-
وفیھا ایضاً: التخلية في بيت البائع صحيحة عند محمد - رحمه الله تعالى - خلافا لأبي يوسف - رحمه الله تعالى - رجل باع خلا في دن في بيته فخلى بينه وبين المشتري فختم المشتري على الدن وتركه في بيت البائع فهلك بعد ذلك فإنه يهلك من مال المشتري في قول محمد وعليه الفتوى هكذا في الصغرى اھ (‌‌الفصل الثاني في تسليم المبيع وفيما يكون قبضا وفيما لا يكون قبضا، ج 3، ص 16، ط دار الفکر )-
وفی درر الحكام شرح غرر الأحكام : قوله: ‌وهبت ‌دارها ‌من ‌زوجها ‌وهي ‌ساكنة ‌فيها مع الزوج جاز) كذا في البزازية قلت: لأنها وما في يدها في يد الزوج فلم تكن يدها مانعة من قبضه اهـ لكن نقل في الذخيرة عن المنتقى عن أبي يوسف لا يجوز للرجل أن يهب من امرأته وأن تهب لزوجها أو الأجنبي دارا وهما ساكنان فيها وكذلك الهبة للولد الكبير؛ لأن يد الواهب ثابتة على الدار. اهـ. ( ما تصح بہ الھبۃ، ج 2، ص 220، ط دار احیاء الکتب العربیۃ )-
و فی فقہ البیوع: ثمّ اشترط الفقھاءلصحّۃ تسلیم الدّار ان تکون خالیۃً من امتعۃ البائع ،فان کانت مشغولۃً بھا لا یتحقق القبض حتّی یفرغھا،ولکن جاء فی الفتاوی الھندیۃ عن فتاوی ابی اللیث:فان اذن البائع للمشتری بقبض الدّار والمتاع ،صحّ التسلیم،لانّ المتاع صار ودیعۃً عند المشتری.وکذلک ذکروا حیلۃً فی نفاذ ھبۃ ماھو مشغول بمتاع البائع فقالوا:وحیلۃ ھبۃالمشغول ان یودع الشّاغل اوّلاً عند الموھوب لہ ،ثمّ یسلّمہ الدّار مثلاً،فتصحّ لشغلھا بمتاع فی یدہ.ویمکن ان یخرّج علیٰ ذلک ما یقع کثیراً من انّ الاب یھب دارا لابنہ،وھو ساکن معہ فیھا بمتاعہ.فلو اذن الاب ابنہ بقبض متاعہ ودیعۃً،وسجّل الدار باسم ابنہ بعد الھبۃ،وصرّح بانّ کونہ یسکن الدّاربعد ذلک موقوف علیٰ اذن الابن علیٰ سبیل العاریۃ،وقبل ذلک الابن،ینبغی ان یعتبر قبضاًکافیاً لتمام الھبۃ اھ ( القبض فی الدار التی یسکنھا البائع، ج 1، ص 399، ط مکتبۃ معارف القرآن )-واللہ سبحانہ اعلم.
وکما فی الدر المختار : ( و تتم ) الھبۃ ( بالقبض ) الکامل ( و لو الموھوب شاغلاً لملک الواھب لا مشغولاً بہ ) و الأصل أن الموھوب إن مشغولاً بملک الواھب منع تماماً، و أن شاغلاً لا فلو وھب جراباً فیہ طعام الواھب أ داراً فیھا متاعہ أو دابۃ علیھا سرجہ و سلمھا کذالک لا تصح و بعکسہ تصح فی الطعام والمتاع والسرج فقط لأن کلاً منھا شاغل الملک لواھب لا مشغول بہ لأن شغلہ بغیر ملک واھبہ لا یمنع و تمامھا کرھن و صدقۃ لأن القبض شرط تمامھا و تمامہ فی العمادیۃ إلخ
و فی رد المحتار تحت ( قولہ بالقبض ) فیشترط القبض قبل الموت و لو کانت فی مرض الموت للأجنبی کما سبق فی کتاب الوقف کذا فی الھامش ( قولہ بالقبض الکامل ) و کل الموھوب لہ رجلین بقبض الدار فقبضاھا جاز خانیۃ إلخ ( کتاب الھبۃ، ج 5، ص 690، ط سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73857کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 5
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات