رضاعت

رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
73595
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مسئلہ یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی اور میرے چچا کی بڑی بیٹی دونوں نے میری والدہ اور میری چچی سے دودھ پیا ہے، کیا میرے چچا کی بڑی بیٹی کے علاوہ باقی یعنی اس کی چھوٹی بیٹی سے میرا یا میرے بڑے بھائی کے علاوہ چھوٹے بھائیوں کا نکاح ہو سکتا ہے ؟تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے جس بڑے بھائی نے مدتِ رضاعت میں اپنی چچی کا دودھ پیا ہے ،وہ اپنی چچی کا رضاعی بیٹا اور اسکی تمام اولاد (چچا زاد بہن بھائیوں) کا رضاعی بھائی بن چکا ہے ، لہذا سائل کے بڑے بھائی کیلئے ، اپنی مذکور چچی کی کسی بھی بیٹی کیساتھ نکاح کرنا جائز نہیں ، اسی طرح سائل کی چچی کی جس بڑی بیٹی نے مدتِ رضاعت میں سائل کی والدہ کا دودھ پیا ہے ، وہ سائل کی والدہ کی رضاعی بیٹی اور اسکی تمام اولاد کی رضاعی بہن بن چکی ہے ، لہذا سائل کی مذکور چچا زاد بیٹی کیلئے سائل اور اسکے کسی بھی بھائی کیساتھ نکاح جائز نہیں ، البتہ اسکے علاوہ دیگر چچا زاد بہن بھائیوں کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کرنا جائز اور درست ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ الآیۃ (آیتـ 23 سورہ النسآء)
وفی الدر المختار: (و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسبا، ومصاهرة (رضاعا) إلا ما استثني الخ (کتاب النکاح ج 3 صـ 31 ط: سعید)
وفی الھندیۃ: يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا (إلی قولہ) وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها الخ (کتاب الرضاع ج 1 صـ 343 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73595کی تصدیق کریں
0     1183
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات