رضاعت

نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

فتوی نمبر :
65040
| تاریخ :
2023-06-03
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

1 - شوہر نے اپنے بیوی کا دودھ نگل لیا تو کیا حکم ہے ؟
2- مدّتِ رضاعت کے بعد بچہ دودھ پی لے تو کیا حکم ہے ؟
3- کیا سعودی یا دوبئی میں رہنے والا موبائل فون پر نکاح کر سکتا ہے ؟
4- جڑواں بہنوں کا نکاح کس طرح ہو گا دونوں کا نکاح دو الگ مردوں سے ہو گا یا ایک ہی مرد سے؟
5- ایک شخص کا کہنا ہے کہ طلاق عدالت میں بولنے سے ہوتی ہے گھر میں طلاق بولنے سے نہیں ہوتی , کیا ہے صحیح ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)شوہر کیلئے بیوی کے پستان دبانا یا منہ میں لینا تو شرعاً جائز ہے،البتہ اس دوران اگر دودھ منہ میں آجائے تو اس کا نگلنا ناجائز اور حرام ہے ، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ، تاہم اگر کسی نے یہ دودھ نگل لیا ہو تو سخت گناہ گار ہوا ہے ، اسے چاہیئے کہ اس پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے،اور آئندہ اس عمل سے اجتناب کرے۔
(2)مدتِ رضاعت کے بعد کسی بچہ کو بلاعذر دودھ پلانا جائز نہیں ہے، تاہم مدتِ رضاعت کے بعد دودھ پلانے سے رضاعت ثابت نہیں ہوگی -
(3)واضح ہو کہ نکاح کے شرعاً درست منعقد ہونے کیلئے دو عاقل بالغ گواہوں کا مجلسِ نکاح میں موجود ہونا شرط ہے ، جو کہ ایجاب و قبول کو سنیں، جبکہ فون پر یہ شرط مفقود ہوتی ہے، اس لئے یہ نکاح درست نہ ہوگا ،البتہ نکاح کرنے والا مجلسِ نکاح میں موجود افراد میں سے کسی کو اپنے نکاح کا وکیل بنادے ، اور وکیل اس شخص کی طرف سے گواہوں کے سامنے قبول کرلے تو یہ نکاح منعقد ہوجائے گا۔
(4)اگر دو جڑواں بہنیں اس طور پر جڑی ہوئی ہوں کہ ان کو علیحدہ کرنا مشکل ہو تو ان کے ساتھ کسی کے نکاح کی صورت میں ستر وغیرہ کا اہتمام نہیں ہوسکتا ، جبکہ دو بہنوں سے کسی ایک شخص کا نکاح کرنا بھی درست نہیں ہے،اس لئے دو جڑواں بہنوں سے کسی مرد کا نکاح جائز نہیں ہے،ان بہنوں کو چاہیئے کہ صبر کے ساتھ زندگی گزاریں۔
(5)واضح ہوکہ عدالت میں طلاق دینا کوئی ضروری نہیں ہے ، بلکہ طلاق جس حالت میں بھی دی جائے طلاق واقع ہوجاتی ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65040کی تصدیق کریں
0     926
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات