رضاعت

جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
72727
| تاریخ :
2024-04-26
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

السلام علیکم !
ہماری شادی وٹہ سٹہ پر ہوئی ہے، اللہ تعالٰی نے اولاد نرینہ عطاء فرمائی ، سب سے بڑی بیٹی پیدا ہوئی اور سسٹر کو بھی اللہ نےبیٹی عطاء فرمائی، سسٹر کو دودھ جاری نہیں ہوا، اب میری بیٹی اور سسٹر کی بیٹی نے ایک ماں کا دودھ پیا ہے، اس کے علاوہ کسی بچی یا بچے نے اپنی پھوپھی کا دودھ نہیں پیا ، اس کے بعد ہمیں اللہ نے دوسری بیٹی عطاء فرمائی، اور سسٹر کو بیٹا عطاء کیا ، کیا دوسرے بچوں کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے؟ راہنمائی فرمائیں ، جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی جس بھانجی نے مدت رضاعت میں اپنی پھوپھی ( سائل کی بیوی) کا دودھ پیا ہےتو وہ بھانجی سائل کی رضاعی بیٹی بن گئی، لہذا مذکور بھانجی کا نکاح تو سائل کے کسی بیٹے سے نہیں ہو سکتا، البتہ اس کے علاوہ باقی بھانجے بھانجیوں کا نکاح سائل کی اولاد کے ساتھ ہو سکتا ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار:(هو) عند الفقهاء (عقد يفيد ملك المتعة) أي حل استمتاع الرجل من امرأة لم يمنع من نكاحها مانع شرعي اھ (ج3،ص3-4 ط:سعید)۔
وفیہ ایضاً: (وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر (و) كذا (نسبا) بأن يكون لأخيه لأبيه أخت لأم، فهو متصل بهما لا بأحدهما للزوم التكرار كما لا يخفى اھ (ج3،ص3-4 ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72727کی تصدیق کریں
0     2231
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات