رضاعت

عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

فتوی نمبر :
70192
| تاریخ :
2024-01-07
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میری سالی کے چار بیٹے ہیں ،اور وہ میری بڑی بیٹی کا رشتہ اپنے بڑے بیٹے کیلئے لینے آئی، جبکہ اُس نے میری اُسی بڑی بیٹی کو بچپن میں تھوڑی دیر کیلئے دودھ دینے کی کوشش کی تھی جب اُس کا تیسرے نمبر والا بیٹا چار ماہ کا تھا ،مگر وہ کہہ رہی ہیں اُس کے تیسرے نمبر والے بیٹے نے صرف اکیس دن دودھ پیا تھا، جس وقت اُس نے میری بڑی بیٹی کو دودھ دینے کی کوشش کی تو اُس وقت اُس کا بیٹا چار ماہ کا تھا ،اور اُس وقت اُس میں دودھ نہیں تھا، اِس لئے اُس نے دودھ دینے کی کوشش تو کی مگر دودھ نہیں تھا ، اِس سلسلے میں آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا مذکورہ صورت میں میں اپنی بڑی بیٹی کا رشتہ اپنی سالی کے بڑے بیٹے سے کر سکتا ہوں کہ نہیں ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حرمت رضاعت کے ثبوت کے لئے محض چھاتی منہ میں لینا کافی نہیں ، بلکہ دودھ کا حلق سے نیچے اترنا بھی ضروری ہے ، لہذا صورت مسؤلہ میں سائل کی سالی اگر اپنی بات پر قسم اٹھالے کہ جس وقت اس نے سائل کی مذکور بیٹی کو دودھ پلانے کی کوشش کی تھی اس وقت اس کی چھاتیوں میں دودھ نہیں تھا تو صرف چھاتی منہ میں دینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوئی ، لہذا سائل کے لئے اپنی بیٹی کا اپنی سالی کے بیٹے سے رشتہ کرنا جائز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( ویثبت بہ ) ولو بین الحربین بزازیۃ ( و ان قل ) ان علم وصولہ لجوفہ من فمہ أو أنفہ لا غیر الخ
وفی رد المحتار تحت : ( قولہ لا غیر ) ( الی قولہ ) و فی القنیۃ : امرأۃ کانت تعطی ثدیھا صبیۃ و اشتھر ذلک بینھم ثم تقول لم یکن فی ثدیی لبن حتی ألقمتھا ثدیی و لم یعلم ذلک الا من جھتھا جاز لابنھا ان یتزوج بھذہ الصبیۃ اھ ( کتاب الرضاع ، ج 3 ، ص 212 ، ط : سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70192کی تصدیق کریں
0     767
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات